سندھ کے مختلف شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

0
30

کراچی :محکمہ داخلہ سندھ نےسندھ کےمختلف شہروں میں 12ربیع الاول کےموقع پرموٹرسائیکل کےڈبل سواری پرپابندی عائد کردی ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی اور وسطی میں11 ربیع الاول کوبھی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔اعلامیے کے مطابق حیدرآباد اور خیرپور میں بھی کل ڈبل سواری پرپابندی عائد ہوگی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے جنجال گوٹھ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم داعش کے دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

آصف علی زرداری کا طبی معائنہ،ڈاکٹرزنے بیرون ملک علاج کا مشورہ دے دیا

سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب کے مطابق دونوں دہشت گرد کالعدم ٹی ٹی پی کے بعد داعش میں شامل ہوئے تھے،دہشت گردوں کا ہدف جشن عیدمیلاد النبیﷺ (12 ربیع الاول) کے موقع پر اہم شخصیات کو نشانہ بنانا تھا۔

دوسری طرف کراچی میں چپ تعزیے کے جلوس کے باعث کل گرین لائن بی آر ٹی کا آپریشن کل معطل رہے گا۔حکام کے مطابق گرین لائن بی آر ٹی کے برعکس شہر میں اورنج لائن سروس معمول کے مطابق آپریشنل رہے گی۔

ادھرمتحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن (ایم او ایچ آر ای) نے اعلان کیا ہے کہ ہفتہ 8 اکتوبر 2022 کو پیغمبر اسلام ﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر نجی شعبے کے لیے چھٹی ہوگی اور اس چھٹی کی تنخواہ بھی ادا کی جائے گی۔

خلیج ٹائمز کے مطابق اگرچہ اس کا مطلب ان لوگوں کے لیے لمبا ویک اینڈ نہیں ہے جنہیں ہفتہ اتوار کی چھٹی ملتی ہے، لیکن یہ ہفتہ کو کام کرنے والوں کے لیے خوش آئند ہوگا۔ اس عام تعطیل کے بعد رواں سال مزید دو عام تعطیلات بھی آئیں گی۔ باقی دو عام تعطیلات یوم الشہید اور متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر ہوں گی۔ چونکہ یہ تاریخیں 1، 2 اور 3 دسمبر کو آتی ہیں اور 4 دسمبر کو اتوار ہوگا ہے، اس لیے کارکنوں کو ایک لمبا ویک اینڈ میسر آئے گا۔

حکومت اورکسان اتحاد میں مذاکرات کامیاب،دھرنا ختم کرنے کا اعلان

Leave a reply