ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

0
42

ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہور میں ڈبل شاہ کیس متاثرین میں ملزمان سے برآمد رقوم تقسیم کرنیکی تقریب کا اہتمام کیا گیا،نیب لاہور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تقریب میں نیب لاہور کے سینئر افسران اورسینکڑوں متاثرین نے شرکت کی،1763 متاثرین میں 19 کروڑ 35 لاکھ روپے کی رقوم کے چیک حوالے کئے گئے ،ڈبل شاہ کیس میں ساڑھے 14 ہزار متاثرین سے بھاری منافع کا لالچ دیتے ہوئے اربوں روپے لوٹ لئے گئے

نیب لاہور کے مطابق ڈی جی نیب لاہور اور دیگر افسران کی کاوشوں سے 6000 متاثرین کو100 فیصد رقوم واپس دلوائی جا چکی،دیگر 6000 متاثرین کو انکی آدھی رقوم سے زائد حوالے کئے جا چکے جبکہ مزید رقوم کی منتقلی ابھی جاری ہے،نیب لاہور آئندہ چند روز میں مزکورہ کیس میں ہی مزید 36 کروڑ روپے متاثرین کے حوالے کریگا،چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایات کے مطابق نیب عوام سے دھوکہ دہی کے مقدمات ترجیہی بنیادوں پر حل رہا ہے.

نیب لاہور کیجانب سے ملزم ڈبل شاہ کی کل 32 جائیدادیں ضبط کی گئیں جنکی فروخت ممکن بنا رہے ہیں ، عوام کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ منافع کے لالچ میں آتے ہوئے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی فراڈیوں کے حوالے مت کریں

Leave a reply