ڈی‌پی او بھکر کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاون، مال مسروقہ نقدی رقم برآمد

0
283

ڈی پی او بھکر راناطاہررحمٰن خان کے احکامات پر ضلع کے تھانوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاون مال مسروقہ نقدی رقم برامد ،منشیات برآمد ۔
ایس ایچ او تھانہ سراۓ مہاجر انسپکٹر شفیع اللّٰہ خان معہ ٹیم نے چوری کی واردات میں ملوث ملزمان مسمیان ارشد، فہیم ،ذیشان ،شاہنواز کو متعلقہ مقدمہ نمبر 35/21 جرم 382 ت پ تھانہ سراۓ مہاجر میں گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ ٹیوٹا ڈالہ معہ ڈیزل کل مالیتی 9 لاکھ روپے برآمد کرلیے ۔

ایک موٹر سائیکل چور ملزم مسمی اصف ولد اللّٰہ داد متعلقہ مقدمہ نمبر 23/21 جرم A _381 ت پ تھانہ سراۓ مہاجر کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضہ سے ایک موٹر سائیکل برآمد کر لیا ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔ایس ایچ او تھانہ سٹی دریاخان انسپکٹر محمد طارق اعوان معہ ٹیم نے چور پکڑ لیے ملزم مسمی عمر گل ولد جہانگیر سکنہ DIKhan متعلقہ مقدمہ نمبر 20 / 44 جرم A_381 ت پ تھانہ سٹی دریاخان کے قبضہ سے مال مسروقہ نقدی رقم 50 ہزار روپے برآمد کرلی ۔

ملزم مسمی صدر دین ولد غلام یاسین سکنہ دلیوالہ متعلقہ مقدمہ نمبر 19 /215 ت پ تھانہ سٹی دریاخان کے قبضہ سے مال مسروقہ نقدی رقم 30 ہزار روپے برآمد کر لی ۔ملزم مسمی غلام علی ولد محمد انور سکنہ دلیوالہ متعلقہ مقدمہ نمبر 19 /306 جرمA- 381ت پ تھانہ سٹی دریاخان کے قبضہ سے مال مسروقہ نقدی رقم 15 ہزار روپے برامد کرلی ملزمان سے مزید تفتیش جاری ، ایس ایچ او تھانہ صدر دریاخان انسپکٹر محمد زبیر اعوان معہ ٹیم نے ملزم مسمی محمد رمضان سکنہ دریاخان کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب ، ملزم مسمی محمد فرقان سکنہ دریاخان کے قبضہ سے 25 لیٹر شراب برآمد کر لی ۔

ایس ایچ او تھانہ کلورکوٹ SI زعیم مہدی معہ ٹیم نے ملزم مسمی عارف سکنہ کلورکوٹ کے قبضہ سے 50 لیٹر شراب ، ملزم مسمی محمد صفدر سکنہ کلورکوٹ کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش جاری ۔اچھی کارکردگی پر ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خان نے SHOs اور انکی ٹیم کو شاباش دی اور مزید جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون تیز کرنے کی ہدایت دی۔

Leave a reply