مظفرگڑھ ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین اور ڈی پی او حسن اقبال کی پریس کانفرنس

0
27

مظفرگڑھ ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے ڈی پی او حسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ پولیس اور محکمہ ریونیو کے تعاون سے مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں دریائے سند ھ میں موجود قدری جزیرے لاشاری والے جنگل کو ناجائز قابضین سے مکمل واہ گزار کرا لیا ہے، جس کا کل رقبہ 2375ایکٹر یعنی 19ہزار کینال ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کو اس جزیرے پر سفاری پارک بنانے کی سفارش بھی کی جارہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قابضین سے نہ صرف تاوان وصول کیا جائے گا بلکہ ان کے خلاف سرکاری زمین پر قبضہ کرنے پر مقدمات بھی قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردا عثمان بزادار کی ہدایت کی مطابق ضلع بھر میں ناجائز قابضین سے سرکاری اراضی واہ گزار کرانے کا سلسلہ جاری ہے اس سے قبل پنجند میں بھی رجب علی نامی شخص سے 3260کینا ل اراضی جو 16مربعے بنتی ہے واہ گزار کرائی جاچکی ہے اس سے بھی تاوان وصول کیا جائے گا۔

سرکاری اراضی پر شجر کاری کی جارہی ہے اب تک 375کینال اراضی پر شجرکاری کی جاچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 7340ایکٹر اراضی پر قبضہ ہے جس میں سے 4024ایکڑ اراضی واہ گزار کرائی جاچکی ہے جس کی کل مالیت 4ارب روپے بنتی ہے۔ بقایا اراضی بھی چند دنوں تک واہ گزار کرالی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ مظفرگڑھ کے نواحی علاقے روہیلانوالی میں 4غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں پر نقشہ جات منظور نہ کرانے پر نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں

اگر انہوں نے نقشہ منظوری کیلئے اپلائی نہ کیا تو ان کو سیل کردیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تجاوزات قائم کر نے پر ضلع بھر میں 7ایف آئی آر بھی درج کی جاچکی ہیں۔ اس موقع پر ڈی پی او حسن اقبال نے بتایا کہ لاشاری والا جنگل کسی کی وراثت نہیں ہے یہ ریاست کی زمین ہے جو اب ریاست کو مل گئی ہے جس میں وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر آبپاشی محسن لغاری اور متعلقہ اداروں کی معاونت شامل حال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب لاشاری والا جنگل عام آدمی کیلئے کھلا ہے کو بھی فرد وہاں جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ جگہ 3دہائیوں سے نام نہاد شرفا ء کے قبضے میں تھا اب سرکاری کی کسی جگہ پر کوئی قبضہ نہیں کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس بلا خوف خطر ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو فیاض احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمشن محمد شہزاد بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین اور ڈی پی او حسن اقبال نے صحافیوں کے مختلف سوالات کے بھی جوابات دئیے۔ڈی سی او ڈی پی او نے صحافیوں کو کہا کہ جلد ہی صحافیوں کو لاشاری والا جنگل کا دورہ بھی کرایا جائے گا تاکہ اس کی خوبصورتی اور دلکشی کے بارے میں عوام کو بھی بتا سکیں۔

Leave a reply