ڈپٹی کمشنر جہلم اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال مختلف واٹرسپلائی سکیموں کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر جہلم اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال مختلف واٹرسپلائی سکیموں کا معائنہ
جہلم ۔ 25 جولائی (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال اور اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد کے ہمراہ سوہاوہ میں مختلف واٹرسپلائی سکیموں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں اہل علاقہ سے بھی ملاقات کی اور پانی کے مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے پنڈ متے خان، ٹبی سیداں اور پری دروازہ یونین کونسل اور دیگر علاقوں میں قائم واٹر سپلائی کی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں سی بی اوز سکیموں کو چلانا نہیں چاہتے وہاں پانی کی سکی میں نہیں مہیا کی جائےں گی ۔ اس موقع پر ایکسین پبلک ہیلتھ محمد افضل نے سوہاوہ میں قائم مختلف سکیموں کے بارے بریفنگ دی جس پر ڈی سی سیف انور جپہ اور ایم پی اے راجہ یاور کمال نے کہا ہے کہ صاف پانی کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے پانی کی نئی سکیموں کی بدولت سوہاوہ کے شہری صاف پانی سے مستفید ہو سکیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے سوہاوہ میں قائم پانی کی تمام سکیموں کا ;200;ڈٹ کروانے کا حکم دیا تا کہ عوامی پیسہ کسی بھی ایسی سکیم پر نہ لگے جو پانی فراہم کرنے سے قاصر ہو ۔