ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے صاحبزادے حافظ احمد نے نماز تراویح میں قرآن مکمل کر لیا
پاکستانی قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی والدہ عصمت صدیقی کی کراچی میں واقع رہائش گاہ پرنماز تراویح میں قرآن پاک مکمل کر لیا گیا ، خصوصی بیان اور اجتماعی دعا کی تقریب بھی منعقد کی گئی. ڈاکٹر عافیہ کے صاحبزادے حافظ احمد نے 20 روزہ نماز تراویح میں قرآن مجید مکمل کرلیا۔ باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق ڈاکٹر عافیہ کے صاحبزادے حافظ احمد نے اپنے استاد مولانا ثناءاللہ فاروقی کی زیرنگرانی نماز تراویح کی امامت کے فرائض سرانجام دئیے۔ قرآن مجید کی تکمیل کے بعد مولانا اورنگزیب نے فضائل قرآن پر درس دیا اور معروف مذہبی اسکالر مفتی محمد زبیر نے ڈاکٹر عافیہ سمیت کفار کی قید میں مسلمان مردو خواتین، بیرون ممالک کی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کی جلد رہائی، پاکستان اور عالم اسلام کی ترقی و استحکام کیلئے خصوصی اجتماعی دعاکرائی ۔ عافیہ موومنٹ انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈاکٹر عافیہ کے صاحبزادے احمد نے گذشتہ برس قرآن مجید حفظ کیا تھا جبکہ امریکی جیل میں قید ان کی والدہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی ماہر تعلیم ہونے کے ساتھ حافظہ قرآن اور عالمہ بھی ہیں۔ ختم قرآن مجیدو دعائیہ تقریب میں قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی سے پاکستان تحریک … ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے صاحبزادے حافظ احمد نے نماز تراویح میں قرآن مکمل کر لیا پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں