جماعتِ اسلامی کے رہنما و سابق سینیٹر مشتاق احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی جلد رہا ہو سکتی ہے، ہر سماعت کے بعد نئے راستے ہمارے سامنے آ رہے ہیں، ثابت ہو گیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی چابی اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کے پاس ہے، حکمراں اور وزارتِ خارجہ سنجیدہ ہوں، عدالت اور وکلاء بہت تجاویز دے چکے ہیں، امریکا میں الیکشن ہونے جا رہے ہیں، آئندہ 5، 6 ماہ بہت اہم ہیں، عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ان 5، 6 ماہ میں بہت کام ہو سکتا ہے، امریکی صدر کے پاس بھی اختیار ہوتا ہے کہ وہ کسی کی سزا معاف کر دے، ماضی میں امریکا نے ایران اور روس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کیا،یہ بہت آسان ہے جس کا کوئی نقصان بھی نہیں، مسئلہ حکمرانوں کی غیر سنجیدگی ہے، اگر یہ وقت ضائع کیا تو عوام موجودہ حکومت کو کبھی معاف نہیں کریں گے، وفاقی حکومت اقدامات سے ثابت کرے وہ اس عمل میں سنجیدہ ہیں، امریکا جا رہا ہوں، کوشش ہے کہ امریکی عوام، پاکستانی برادری اور میڈیا کے ذریعے ماحول بنا سکوں، ڈاکٹر عافیہ کی قید کو 21 سال گزر چکے ہیں، وہ انتہائی مشکل حالات میں ہیں، ڈاکٹر عافیہ امریکا کی بدنامِ زمانہ جیل میں قید ہیں جو ہر قسم کے تشدد کے لیے مشہور ہے، عوام ہمارا ساتھ دیں تو آئندہ 5، 6 ماہ میں عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے
عافیہ کی جان خطرے میں،حکومت واپسی کے اقدامات کرے،ڈاکٹر فوزیہ
یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اس وقت امریکہ کی جیل میں ہیں اور انہیں چھیاسی برس کی سزا سنائی گئی ہے. اہل خانہ کی طرف سے حکومت سے بار بار اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے مگر ابھی تک کوئی بھی حکومت عافیہ صدیقی کو پاکستان واپس نہیں لا سکی
ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے
نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ
ایک ماہ کے بعد دوسری رپورٹ آئی ہے جو غیر تسلی بخش ہے ،
عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب
امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا ،
ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں پڑی ہے۔