ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی بڑی امید پیدا ہو گئی

0
37

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی بڑی امید پیدا ہو گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس میں وفاقی حکومت نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو پاکستان واپس لانے کے لئے بے بسی کا اظہار کیا ہے تا ہم یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ‌ صدیقی نے رحم کی اپیل پر دستخط کر دیئے ہیں

سینیٹر مشتاق احمد کا سینیٹ اجلاس میں کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کی گھر والوں سے ٹیلیفون پر بات نہیں کرائی جارہی، جس پروزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ عافیہ صدیقی نے رحم کی اپیل پر دستخط کر دیے ہیں ،پہلے ڈاکٹرعافیہ صدیقی رحم کی اپیل دائر کرنے پر تحفظات کررہی تھیں،ہمارے اختیار میں ہوتا تو ہم عافیہ صدیقی کو 24 گھنٹے کے اندر لے آتے،

ڈاکٹر بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کو ای میل رسائی حاصل ہے ،عافیہ صدیقی اس کے ذریعے اپنے خاندان اورقونصل سے رابطے میں رہیں،ڈاکٹر عافیہ نے ہمارے سفارتخانے سے کئی مرتبہ ایمبیسی ٹیلیفون پر بات کی ،خاندان سےٹیلیفون پر بات کرنے کا مجھے علم نہیں ،ہوسٹن کے سفارتخانے کے ذمے لگا سکتا ہوں کہ وہ ان کے گھروالوں سے عافیہ صدیقی کا رابطہ کرادیں،

بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کو حوالے کرنے والوں کیخلاف بالکل کارروائی ہو سکتی ہے، عافیہ صدیقی اور ایمل کانسی کو حوالے کرنیوالوں کو عدالت لے جایا جا سکتا ہے

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب

عافیہ صدیقی کی پاکستان واپسی کی درخواست پر ہوئی سماعت

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق سراج الحق نے بڑا قدم اٹھا لیا، اہم خبر

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے صاحبزادے حافظ احمد نے نماز تراویح میں قرآن مکمل کر لیا

یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اس وقت امریکہ کی جیل میں‌ ہیں اور انہیں‌ چھیاسی برس کی سزا سنائی گئی ہے. ان کی والدہ اور دیگر اہل خانہ کی طرف سے حکومت سے بار بار اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے.

 

Leave a reply