ڈاکٹر عامر لیاقت وفات پا گئے، صدر، وزیراعظم،وزیر خارجہ سمیت دیگر کا اظہار افسوس
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ہیں
چھپا ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے عامر لیاقت کے ڈرائیور نے ریسکیو عملے کو کال کی، ریسکیو عملے کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا، عامر لیاقت حسین کے کمرے کا دروازہ بند تھا جسے گھر کے ملازمین کئی دیر سے کھٹکھٹا رہے تھے ، بعد ازاں ملازمین نے پولیس اور ریسکیو کو بلایا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمین کی اطلاع پر ہی ریسکیو کی ایمبولینس عامر لیاقت کے گھر پہنچی
پولیس کا کہنا ہے کہ رکن اسمبلی عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا عامر لیاقت کے گھر سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں، عامر لیاقت کے ملازمین سے بھی بیانات لیں گے،ایس پی شرقی کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کےلئے اسپتال منتقل کی گئی ہے، عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید پوسٹ مارٹم ٹیم کی سربراہی کریں گی کمیٹی میں 2 میل میڈیکولیگل افسران بھی شامل ہوں گے،عامرلیاقت کا پوسٹ مارٹم کراچی کے جناح اسپتال میں کیا جائے گا
عامر لیاقت رکن قومی اسمبلی تھے اور انہوں نے تحریک عدم اعتماد کے موقع پر عمران خان کے خلاف کھڑے ہو گئے تھے، تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیمز کی جانب سے عامر لیاقت کے خلاف ٹویٹر پر طوفان بدتمیزی برپا کیا گیا تھا،
عامر لیاقت کی وفات کی خبر آئی تو قومی اسمبلی کا اجلاس جاری تھا، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ افسوسناک خبر ہے کہ رکن اسمبلی عامر لیاقت کا انتقال ہوگیا ہے ایوان کی کاروائی فوری روکنی چاہیے عامر لیاقت کے انتقال کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا
ابتدائی اطلاعات کیمطابق عامر لیاقت کے گھر میں جنریٹر کا دھواں پھیلا ہوا ہے ممکنہ طور پر لوڈ شیڈنگ کے سبب جنریٹر چلایا اور کمرے میں گیس بھرجانے کے سبب عامر لیاقت چل بسے، سوال یہ اٹھتا ہے کہ کمرے میں جنریٹر کون رکھتا ہے، عامر لیاقت کے کمرے میں ہی جہاں وہ سوتے ہیں وہاں جنریٹر کیوں رکھا گیا تھا، اور کیا اتنی لوڈشیڈنگ ہوئی تھی کہ عامر لیاقت کو مسلسل جنریٹر چلانا پڑا تھا
عامرلیاقت نے ٹی وی پروگرام عالم آن لائن،رمضان ٹرانسمیشن سے شہرت حاصل کی تھی عامرلیاقت جیو،اے آر وائی ،پی ٹی وی ،بول اورایکسپریس سے منسلک رہے ،ایم این اےعامرلیاقت کےسوگواران میں بیٹا اوربیٹی ہیں عامر لیاقت حسین 2002 کے انتخابات میں ایم کیوایم کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے عامر لیاقت حسین سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی کابینہ میں وزیرمملکت مذہبی امور رہے مارچ 2018 میں عامر لیاقت حسین نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی 2018کے انتخابات میں کراچی سے پی ٹی آئی ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے ممبر بنے
صدر مملکت عارف علوی نے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے صدرمملکت نے عامرلیاقت کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا کی ہے،وزیر اعظم شہباز شریف نے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ عامر لیاقت حسین کے درجات بلند کریں،اللہ تعالیٰ عامر لیاقت حسین کے سوگواران کو صبرِ جمیل عطا کریں،
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، اور کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے صحافت سے لے کر سیاست تک ایک متحرک زندگی گزاری،
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عامر لیاقت کےانتقال پر اظہار افسوس کیا ہے سابق صدر آصف علی زرداری نے عامر لیاقت کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ عامر لیاقت کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے آصف علی زردارینے عامر لیاقت کے خاندان سے ہمدردی اور اظہارتعزیت کیا ،سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکیا،وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا، اور کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی وفات کا سن کر دلی افسوس ہوا۔ مرحوم ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے مرحوم سنئیر سیاستدان مزہبی سکالر اور معروف ٹی وی اینکر بھی تھے وزیراعلئ نے مرحوم کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا، اور کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے
کراچی: وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی میت کے ہمراہ جناح اسپتال پہنچ گئے۔ میت پوسٹمارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کی جائے گی#baaghitv #pakistan #amirliaquat @BBhuttoZardari @SyedNasirHShah @NasirShahOffice pic.twitter.com/c4hYWvXeZG
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 9, 2022
اینکر حامد میر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی دنیا سے چلا جائے تو اسکی اچھی باتوں کو یاد رکھنا چاہئیے اللّٰہ پاک عامر لیاقت صاحب کی مغفرت فرمائے اور انکے سفر آخرت کو آسان بنائے آمین
جب کوئی دنیا سے چلا جائے تو اسکی اچھی باتوں کو یاد رکھنا چاہئیے اللّٰہ پاک عامر لیاقت صاحب کی مغفرت فرمائے اور انکے سفر آخرت کو آسان بنائے آمین https://t.co/rZOL832wGV
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) June 9, 2022
رہنما ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی نے عامر لیاقت کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا، خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت اور اُنکے والد کی ایم کیو ایم سے دیرینہ وابستگی رہی ہے،
عامر لیاقت حسین کی وفات پر انکی سابق بیوی کی جانب سے بھی تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے، دانیہ جن کی شادی کے چند ماہ بعد طلاق یو گئی تھی نے عامر لیاقت کی وفات کے بعد انسٹا گرام پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اللّٰہ پاک عامر کی مغرت فرمائے اور اُن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین۔