ڈاکٹرعامرلیاقت کی تیسری بیوی نے وزیراعظم عمران خان سے پارٹی ٹکٹ واپس لینے کامطالبہ کردیا

0
35

کراچی :ڈاکٹرعامرلیاقت کی تیسری بیوی نے وزیراعظم عمران خان سے پارٹی ٹکٹ واپس لینے کامطالبہ کردیا، اطلاعات کے مطابق ڈاکٹرعامرلیاقت جوکہ ٹی شوز میں آج کل بڑے متنازعہ کردارپیش کررہے ہیں اوروہ پی ٹی آئی کے ایم این اے بھی ہیں ، ڈاکٹرعامرلیاقت کی تیسری بیوی نے بڑا مطالبہ کردیا ہے

 

وزیراعظم عمران خان سے اپنے ویڈیوپیغام میں ہانیہ عامرکہتی ہیں کہ ڈاکٹرعامرلیاقت نے میرے ساتھ شادی کی اورپھرایک وقت ایسا بھی آیا کہ حمل بھی ضائع کروایا آج مجھے ٹی وی پربیٹھ کرگالیاں دیتا ہے

ہانیہ عامر نے وزیراعظم سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس شخص سے پارٹی ٹکٹ واپس لیں ، ساتھ ہی ہانیہ نے کہا کہ وہ پیمرا کوشکایت کررہی ہیں کہ عامرلیاقت نے ساری دنیا کے سامنے مجھے ٹی وی پربیٹھ کرگالیاں دی ہیں اس کا ٹی وی شوبند ہونا چاہیے

Leave a reply