صدر مملکت سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات،صدر مملکت نے کشمیر بارے کیا کہا؟

صدر مملکت سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات،صدر مملکت نے کشمیر بارے کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

صدر مملکت نے گذشتہ 40 برسوں میں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی اور انہیں اقتصادی اور سیاسی سلامتی کی فراہمی کے بارے میں پاکستان کی خدمات سے سیکرٹری جنرل کو آگاہ کیا۔ صدر نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کیلئے پاکستان کی کوششوں کے بارے میں بھی بتایا۔

 

صدر مملکت نے 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھائے جانے والے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

بھارتی آئیڈیالوجی نفرت پر مبنی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے سامنے وزیراعظم نے کیا مودی کو بے نقاب

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے لئے یہ کام کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کی اپیل

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جنگی جنون، جارحانہ اقدامات اور کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں میں اضافہ سے علاقائی امن اور سلامتی کیلئے سنگین خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہ عالمی ادارہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اس وعدے پر عملدرآمد کرے جو اس نے جموں و کشمیر کے عوام سے کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے گذشتہ چار عشروں میں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی پر پاکستانی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے افغان پناہ گزینوں کیلئے فراخدلی اور مہمان نوازی یکجہتی کی نایاب کہانی ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کو شکست دینے پر پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اس ضمن میں پاکستان کی خدمات کا اعتراف کرنا چاہئے۔

اقوام متحدہ امن مشن میں کتنی پاکستانی خواتین اہلکار ہیں؟ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بتا دیا

بعد ازاں صدر مملکت نے سیکرٹری جنرل اور بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے آنے والے مندوبین کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، وفاقی وزرا، سفارتکار، اقوام متحدہ کے نمائندے اور بین الاقوامی تنظیموں کے عہدیدار بھی موجود تھے.

ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا نے جنگ کے طریقہ کار کو بدل دیا، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.