حکومت مساجد ،مدارس اوردینی مراکز سے لاک ڈاون ختم کرنے کا جلد اعلان کرے ، ڈاکٹراشرف آصف جلالی

0
25

لاہور:تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے تنظیمی ذمہ داران اور علماء و مشائخ سے مشاورت کے بعد کرونا اور آمد رمضان کے سلسلہ میں ”اعلامیہ رمضان المبارک“ جاری کر دیا۔اعلامیہ میں کہا گیا:حکومت مساجد، مدارس، دینی مراکز اور مزارات کا لاک ڈاؤن فوری طور پر ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ مرکز تجلیات ”داتادربار“ کو فوری طور پر زائرین کیلئے کھول دیا جائے۔متاثرہ علاقوں کے سواء پورے ملک سے لاک ڈاؤن ختم کیا جائے۔ہم تاجر تنظیمات اور دیگر شعبہائے زندگی سے منسلک عوام کی طرف سے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے مطالبے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ مساجد میں سینی ٹائزر گیٹس نصب کرنے کی شرائط نہ لگائی جائیں اس سے نمازیوں کے کپڑوں اور اجسام کی طہارت کے بارے میں مسائل جنم لیں گے۔دو نمازیوں کے درمیان اور دو صفوں کے درمیان سماجی فاصلہ ایک ایسی اختراع ہے جس سے اجتناب ہی بہتر ہے۔

ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران مساجد کے گیٹ بند کرنے والے یا نمازیوں کو مسجدوں سے دہکے دے کر نکالنے والے سرکاری اہلکار اپنی آخرت سنوارنے کیلئے توبہ کریں۔لاک ڈاؤن کا جواز فراہم کرنے والے علماء قوم کو تین جمعوں کا جواب دیں۔قوم پوچھنا چاہتی ہے کراچی کے جن علماء نے اب مساجد سے لاک ڈاؤن اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں حضرات نے لاک ڈاؤن لگانے کے بھی دلائل دیے گئے تھے ان علماء کی طرف سے ایک سوال کے دو جواب کیوں دیے گئے ہیں۔لاک ڈاؤن کے دوران نماز جمعہ کی ادائیگی اور نماز پنجگانہ پر پابندی کے غیر شرعی اقدام کے ذمہ داران توبہ کریں۔

Leave a reply