ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کے بارے میں کیا کہہ دیا

0
39

کیلبری کوئین تین میں نہ تیرہ میں؛اپنی اہمیت بنانے کیلئے بڑے بڑے بیانات دیتی ہیں: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان محکمہ ٹرانسپورٹ کانئی سیکورٹی فورس متعارف کروانے کا فیصلہ؛ روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے: وزیر ٹرانسپورٹ
سموگ کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ؛لاہور میں 50بسوں سے آغاز ہوگا، معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی کی مشترکہ پریس کانفرنس

۔رحمت اللعالمین ﷺ کی ذات اقدس تمام انسانیت کیلئے روشنی کا مینار اور رول ماڈل ہے۔ شان مصطفیٰ ﷺ کے بیان کیلئے ہفتہ رحمت اللعالمین کا آغاز سوموار سے ہوگا جس کے تحت صوبہ بھر میں ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ ملک کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ حکومت وقت نے گزشتہ حکومت کے شروع کردہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کو روکنے کی بجائے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے جو کہ سیاسی رواداری اور برداشت کی زندہ مثال ہے۔ اورنج ٹرین کا کرایہ عوام کے ریلیف کیلئے 160روپے کی بجائے 40روپے رکھا گیا۔

میٹرو بسوں کا کنٹریکٹ ختم ہورہا تھا اور پنجاب حکومت کی میرٹ پر مبنی پالیسی کا نتیجہ ہے کہ سابقہ حکومت سے بھی کم ریٹ پر میٹرو کا کانٹریکٹ سائن کیا۔ سموگ کے پیش نظر پنجاب میں الیکٹرک بسیں لا رہے ہیں اور منصوبے کے آغاز لاہور میں 50بسوں سے ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارمعاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے ایوان وزیراعلیٰ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی سابقہ حکومت صرف ایسے منصوبوں پر کام کرتی تھی جس سے بڑے کک بیکس مل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کیلبری کوئین اپنے جھوٹ کے حوالے سے سپریم کورٹ سے سند یافتہ ہیں۔ وہ نہ تین میں ہیں نہ تیرہ میں لیکن اپنی اہمیت بنانے کیلئے بڑے بڑے بیانات دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ریاستی اداروں کے خلاف بیانیے کو عوام نے بری طرح ریجیکٹ کردیا ہے اس لیے اب مریم بی بی فیس سیونگ کی کوشش میں ہیں۔ وہ عدالت سے بری نہیں ہوئیں اس لیے اپنا مقدمہ عدالت میں لڑیں اور مفرور والد کو واپس بلائیں۔ آپ سیاست کریں لیکن ریاستی اداروں کے خلاف زہر اگلنا بند کریں۔ یہ نہیں چلے گا کہ آپ حکمرانی پاکستان میں کرنا چاہتے ہیں لیکن عیاشی بیرون ملک۔ 35سالوں میں آپ نے عوام کو اس قدر لوٹا لیکن صحت کے شعبے میں اتنا بھی کام نہیں کیا کہ اپنا ہی علاج پاکستان میں کروا سکتے۔ وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے بتایا کہ الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا آغاز لاہور سے کیا جارہا ہے جہاں 103کلو میٹر طویل 6روٹس پر الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے اپنی سیکورٹی فورس متعارف کروانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے جس پر بہت جلد عملدرآمدکیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب میں ٹرانسپورٹ انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور سارجنٹس کی بھرتی کی بھی اصولی منظوری دے دی ہے جس سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش ِ نظربس اڈوں، پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

Leave a reply