’ کپل شرما ‘ شوکے ڈاکٹر گلاٹی طویل جھگڑے کے بعد کپل شرما کے گن گانے لگے

0
32

بھارتی کامیڈین اداکار سنیل گروور کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی کپل سے ناراض نہیں ہوسکتے کیوں کہ وہ اتنا ہنس مکھ اور مزاحیہ ہے کہ اس سے ناراضی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

باغی ٹی وی :بھارت کےمقبول ترین کامیڈی شو ’ دا کپل شرما ‘ میں ڈاکٹر گلاٹی کا کردار ادا کرنے والے سنیل گروور کا شو کے دوران کچھ عرصے بعد شو کے میزبان و ساتھی کامیڈین کپل شرما سےجھگڑا ہوگیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے شو چھوڑ کر اپنا شو شروع کیا جوکہ کامیاب نہ ہوسکا۔

تاہم اب طویل عرصے کی ناراضگی کے بعد سنیل گروور اچانک ہی کپل شرما کے گن گانے لگے ہیں-

سنیل گروور نے ایک انٹرویو میں کپل سے ناراضی کے حوالے سے کہا کہ میں کبھی بھی کپل سے ناراض نہیں ہوسکتا کیوں کہ وہ اتنا ہنس مکھ اور مزاحیہ ہے کہ اس سے ناراضی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ بے تاج کامیڈی کی وجہ سے بالی وڈ میں انٹری کرنے والے سنیل گروور ان دنوں ویب سیریز ’ تندیو ‘ میں اپنے کردار کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ چند روزقبل ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’تانڈوو‘ کے باعث بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا اور انتہاپسندوں کی جانب سے اداکار کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ہندو تنظیموں کی جانب سے ویب سیریز پر پابندی کا مطالبہ بھی کیاجارہا ہے،ویب سیریز کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے،جبکہ اداکار کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست بھی جمع کروادی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنؤ کے ایک تھانے میں’ تانڈو‘ کے ہدایت کار علی عباس ظفر، پروڈیوسر ہمانشو کرشنا اور رائٹرگورو سولنکی کےخلاف ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ویب سیریز اور اداکاروں کے خلاف ممبئی کے مقامی تھانے میں بھی مذہبی جذبات مجروح کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے –

علی عباس ظفرکی ہدایت کاری میں بننے والی ویب سیریز ’تانڈو‘ میں سیف علی خان، ڈمپل کپاڈیا، ذیشان ایوب، سنیل گروور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں جب کہ یہ سیریز آن لائن ریلیز کی جاچکی ہے جس پر متنازع مواد کے باعث پابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

Leave a reply