ڈاکٹر حامد بٹ اپنے عہدے پر بحال

0
50

ڈاکٹر حامد بٹ اپنے عہدے پر بحال

باغی ٹی وی رپورٹ کے ڈاکٹر حامد بٹ کو ان کے عہدے پر بحال کردیا گیا .انتظامیہ کی طرف سے سیاسی انتقام کے بعد ڈاکٹر حامد بٹ کو عزت و احترام کے ساتھ ان کے عہدے پر بحال کردیا گیا ہے. ڈاکٹر حامد بٹ تمام نے تر سیاسی انتقام اور اوچھے ہتھکنڈوں کے بعد ان کی بحالی پر اللہ تعالیٰ کا شکرادا کیا اور اپنے سب دوست ،احباب اور خیر خواہوں کو بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کو یاد رکھا
ڈاکٹر حامد بٹ سروسز ہسپتال میں‌ میڈیکل آفیسر تھے . خیال رہے کہ سروسز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر افتخار احمد کی ایک ویڈیو باغی ٹی وی کو موصول ہوئی تھی جس میں وہ انکشاف کر رہے تھے کہ ڈاکٹر حامد بٹ کو نکالنے میں نہ انکا کردار ہے اور نہ وہ انکے واپس آنے میں رکاوٹ بنیں گے.

سروسز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر حامد بٹ کے خلاف ایف آئی آر میں بھی میں نہیں جا رہا،ابھی ابھی اٹھ کر گئے ہیں،اور ایف آئی آر کا کہا ہے، میں نے ایس پی کو کہا ہے کہ میں نے ایف آئی آر نہیں کروانی ،مجھے شرم آتی ہے، کہ میں اپنے ڈاکٹر کے خلاف ایف آئی آر کرواؤں،میں وضو میں بیٹھا ہوں اور کہ رہا ہوں کہ اس میں میرا کوئی ہاتھ نہیں،

سروسز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر افتخار احمد نے مزید بھی انکشافات کئے تھے وہ اس ویڈیو میں سنے جا سکتے ہیں.قبل ازیں دو روز قبل سروسز ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کےعہدیداروں نےمطالبہ کیا کہ معاملےکی انکوائری کی جائے، پیرامیڈیکل سٹاف اپنےمطالبات لے کرایم ایس کے پاس گئے تھے،پیرامیڈیکل سٹاف کا مطالبہ تھا کہ انہیں کورونا سے بچاوکے حوالے سے سامان دیا جائے،واقعہ والے روز ایم ایس سے ڈاکٹرحامد بٹ کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ایک واقعےکو وجہ بنا کر ایک بڑی تنظیم کے سربراہ کو ہسپتال سےنکال دیا گیا، ڈاکٹرحامد بٹ ہزاروں کنسلٹنٹس کی نمائندگی کرتے ہیں، ڈاکٹرحامد بٹ کے خلاف کارروائی سےکنسلٹنٹس کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے، سروسز ہسپتال کرپشن میں نمبر ایک پر ہے،

Leave a reply