ڈاکٹر کی پرچی کے بغیر یہ دوائی ہر گز نہ دی جائے، میڈیکل سٹورز کیلئے نیا حکمنامہ جاری

ڈاکٹر کی پرچی کے بغیر یہ دوائی ہر گز نہ دی جائے، میڈیکل سٹورز کیلئے نیا حکمنامہ جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیکل سٹوروں کو اس بات کا پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ ڈاکٹر کی پرچی کے بغیر بخار اور کھانسی کی دوا نہیں دے سکیں گے

بھارتی ریاست راجھستان کی سرکار نے میڈیکل سٹوروں کو اس بات کا پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ بخار ، نزلہ، کھانسی کی دوا کسی کو بھی ڈاکٹر کی پرچی کے بغیر نہیں دیں گے، اس حوالہ سے محکمہ صحت نے ہدایت نامہ جاری کیا ہے، محکمہ صحت کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری روہت کمار کا کہنا ہے کہ میڈیکل سٹور پر ڈاکٹر کی پرچی کے بغیر جو دوا لینے آئے گا میڈیکل سٹور حکومت کو انکا نام و پتہ بتانے کا پابند ہو گا اس ضمن میں میڈیکل سٹور والے دوائی لینے والے کا مکمل ریکارڈ رکھیں گے

محکمہ صحت نے تمام ڈرگز کنٹرول آفیسر اور میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کو اطلاع دے دی ہے کہ تمام محکمے اس ضمن میں میڈیکل سٹورز کی نگرانی کریں اور جو خلاف ورزی کرے اسے سیل کر دیں

محکمی صحت نے یہ قدم اسلئے اٹھایا تا کہ کرونا کا کوئی مریض اپنے طور پر دوا نہ کھاتا رہے، جس کو بھی بخار کھانسی ہو گا اس کا ریکارڈ میڈیکل سٹور سے حکومت کے پاس آئے تو حکومت اسکا ٹیسٹ کروا لے گی

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

واضح رہے کہ کرونا سے بھارت میں مجموعی طور پر 6 سو سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں، بھارت میں 3 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے.

بھارت میں کرونا سے ہلاکتیں 600 سے بڑھ گئیں، مریضوں میں بھی اضافہ

Comments are closed.