اللہ اکبر تحریک کے بانی ڈاکٹر میاں احسان باری وفات پا گئے

0
56

اللّٰه اکبر تحریک کے بانی ڈاکٹر میاں احسان باری طویل عرصہ علالت کے بعد قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون . ڈاکٹر احسان باری کی نماز جنازہ انکے آبائی علاقے میں ادا کی جائے گی. ڈاکٹر میاں احسان باری کی وفات پر سیاسی رہنماؤں نے اظہار تعزیت کیا ہے اور انکے لئے دعائے مغفرت کی ہے .ڈاکٹر میاں احسان کالم نگار بھی تھے انکی تحریریں پاکستان کے قومی اخبارات میں شائع ہوتی رہی ہیں

اللہ اکبر تحریک پاکستان کی سیاسی جماعت ہے جس کا انتخابی نشان کرسی ہے . اللہ اکبر تحریک نے عام انتخابات 2018 میں الیکشن میں 313 امیدور کھڑے کئے تھے تا ہم کسی ایک امیدوار کو بھی کامیابی نہیں ملی تھی، اللہ اکبر تحریک کی ملی مسلم لیگ نے بھی حمایت کی تھی، ملی مسلم لیگ کی بھر پور الیکشن مہم کی وجہ سے سیاسی جماعتیں الیکشن کے دنوں‌میں خائف نظر آئیں اور انہیں اپنے امیدواروں کے لئے بھرپور مہم چلانی پڑی. اللہ اکبر تحریک کے پلیٹ فارم سے ملی مسلم لیگ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے مقابلے میں بھی اپنے امیدوار کھڑے کئے تھے . اللہ اکبر تحریک کے پلیٹ فارم سے 14 اعلیٰ تعلیم یافتہ اور سیاسی تجربہ کار خواتین انتخابات نے بھی الیکشن میں حصہ لیا تھا جن میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی سابقہ سرگرم عہدیداران بھی شامل رہیں

Leave a reply