اللہ اکبر تحریک کے بانی ڈاکٹر احسان باری کو بڑا صدمہ

عام انتخابات 2018 میں پاکستان کی سیاست میں ہلچل مچانے والی سیاسی جماعت اللہ اکبر تحریک کے بانی ڈاکٹر میاں احسان باری کی اہلیہ وفات پا گئیں
میری اہلیہ پروین باری وفات پاگئی ہیں نماز جنازہ مغرب کی نماز کے بعد مرکزی عید گاہ ہارون آباد میں ادا کیا جائے گا۔
0300-6986900— Dr Mian Ihsan Bari (@DrMianihsanbari) June 18, 2019
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اللہ اکبر تحریک کے بانی و صدر ڈاکٹر میاں احسان باری کی اہلیہ پروین باری وفات پا گئیں، جن کی نماز جنازہ آج منگل کو مغرب کی نماز کے بعد مرکزی عید گاہ ہارون آباد میں ادا کی جائے گی. ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد، محمد یعقوب شیخ، حافظ خالد ولید و دیگر نے میاں احسان باری کی اہلیہ پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی ہے’.
واضح رہے کہ اللہ اکبر تحریک نے عام انتخابات 2018 میں الیکشن میں 313 امیدور کھڑے کئے تھے تا ہم کسی ایک امیدوار کو بھیی کامیابی نہیں ملی، اللہ اکبر تحریک کی ملی مسلم لیگ نے بھی حمایت کی تھی، ملی مسلم لیگ کی بھر پور الیکشن مہم کی وجہ سے سیاسی جماعتیں الیکشن کے دنوںمیں خائف نظر آئیں اور انہیں اپنے امیدواروں کے لئے بھرپور مہم چلانی پڑی. اللہ اکبر تحریک کے پلیٹ فارم سے ملی مسلم لیگ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے مقابلے میں بھی اپنے امیدوار کھڑے کئے تھے . اللہ اکبر تحریک کے پلیٹ فارم سے 14 اعلیٰ تعلیم یافتہ اور سیاسی تجربہ کار خواتین انتخابات نے بھی الیکشن میں حصہ لیا تھا جن میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی سابقہ سرگرم عہدیداران بھی شامل رہین.