مرحوم ڈاکٹر مبین احمد شیخ کی نماز جنازہ کا اعلان کردیا گیا

0
36

مرحوم ڈاکٹر مبین احمد شیخ کی نماز جنازہ کا اعلان کردیا گیا

باغی ٹی وی : ڈاکٹر مبین احمد شیخ ولد پروفیسر شہر یار شیخ کا نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں یکم اپریل am 10:00
کوادا کیا جائے گا. جو احباب نماز جنازہ میں شریک ہونا چاہیں وہ یکم اپریل کو صبح دس بچے جامعہ اشرفیہ لاہور میں پہنچ کر ثواب دارین حاصل کر سکتے ہیں.

خیال رہے کہ چند روز قبل ڈاکٹر مبین احمد سمندر میں ڈوب گئے تھے اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر مبین کیریبین سمندر میں تعطیلات کے دوران تیراکی کررہے تھے جس دوران وہ حادثے کا شکارہوگئے. ڈاکٹر مبین ڈاکٹر شیر یار کا اکلوتے بیٹے تھے

ڈاکٹر مبین جو اپنے بچوں کے ساتھ تھے اوراپنے بیٹے کے ساتھ تیراکی کررہے تھے تو اس دوران دونوں باپ بیٹا اس حادثے کا شکارہوئے

دوسری طرف ریسکیو نے ڈاکٹرشہریارکے پوتے اور ڈاکٹر مبین کے بیٹے کو بحفاظت گہرے پانیوں سے نکال لیا تھا

دوسری طرف ڈاکٹرشہریارکے اکلوتے بیٹے کی وفات پرپاکستان بھرسے گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے ،مشکل کی اس گھڑی میں باغی ٹی وی بھی خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے اوراس موقع پررب جلیل سے دعا گوہے کہ اللہ تعالیٰ خداندان کو صبر جمیل عطافرمائے اورمرحوم ڈاکٹرمبین کی مغفرت فرما کردرجات بلند کرے

Leave a reply