ڈاکٹر محمد مرسی کی قید میں وفات پرسینیٹ میں قرارداد پیش، متفقہ طورپرمنظورکر لی گئی

0
33

جماعت اسلامی پاکستان نے سابق مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی قید میں وفات پر سینیٹ میں قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے. یہ قراردار جمعرات کو جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے پیش کی گئی .

باغی ٹی وی کیر پورٹ کے مطابق قرارداد میں میں کہا گیا کہ سابق مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی قید میں موت کے خلاف اور ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں. جمہوریت کے لیے ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی اور جمہوریت پسند اس کو یاد رکھیں گے. وہ عرب سپرنگ کے لیڈر تھے حکومت پاکستان مصر میں سیاسی قیدیوں کے منصفانہ ٹرائل کے لیے کردار ادا کرے. یہ قرارداد متفقہ طور پر پاس کرلی گئی.

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر راجہ ظفر الحق قائد حزب اختلاف نے کہاکہ مرسی سچے مسلمان تھے مصر میں جمہوریت اس لیے چلنے نہیں دی گئی کہ وہ مذہبی لوگ تھے اس لیے مغرب نے ساتھ نہیں دیا. مرسی کی وفات سانحہ ہے ہمیں اس کی مذمت کرنی چاہیے. سینیٹر مولانا فیض محمد نے ایوان بالا میں ان کے لیے دعا کرائی.

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی طرف سے ان کی وفات پر پورے ملک میں‌ غائبانہ نماز جنازہ کا بھی اہتمام کیا گیا اور مظاہرے بھی کئے گئے .

Leave a reply