fbpx

ڈاکٹر رضوان ہی شوگر اسکینڈل کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی جاری رکھیں گے،فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد:ڈاکٹر رضوان ہی شوگر اسکینڈل کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی جاری رکھیں گے،فیصلہ ہوگیا،اطلاعات کے مطابق حکومت نے ایف آئی اے افسر ڈاکٹر رضوان کو شوگر اسکینڈل کی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی جاری رکھنےکا حکم دے دیا۔

وفاقی حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر رضوان اپنی ٹیم کے ساتھ شوگر اسکینڈل کی تحقیقات جاری رکھیں تاہم ان کی ٹیم ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ابوبکرخد ابخش کورپورٹ کرےگی۔

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر رضوان نے آج اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں جہانگیرترین اور علی ترین کی 3 مئی کوکیس کی سماعت پرلائحہ عمل بنایاجائےگا جبکہ میٹنگ میں شوگر اسکینڈل کی تحقیقات میں پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم نے جمعےکو سینیٹر علی ظفرکو جہانگیر ترین کے خلاف کیس پربریفنگ دی جب کہ اس میٹنگ میں جہانگیر ترین اور دیگر شوگر ملز مالکان کے خلاف کارروائی جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.