ڈاکٹر سلمان کی موت ؛ڈاکٹرز کی غفلت یا کوئی اورمعاملہ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آگئی

0
70

لاہور:ڈاکٹر سلمان کی موت ؛ڈاکٹرز کی غفلت یا کوئی اورمعاملہ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آگئی،اطلاعات کے مطابق ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث ڈاکٹر حافظ سلمان کے انتقال کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی 5 رکنی کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سلمان کو 3 اور4 جون کی درمیانی رات سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں بخار، کھانسی اور پیٹ درد کے باعث سرجیکل ایمرجنسی میں رکھاگیا۔

ڈاکٹر سلمان کی حالت کچھ سنبھلی لیکن چندگھنٹے بعد دوبارہ تشویشناک ہوگئی،حالت سنبھلنے پر ڈاکٹرسلمان کا آپریشن کیاگیا جس کے بعدوہ 3دن تک میڈیکل آئی سی یومیں وینٹی لیٹر پر رہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر سلمان کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت تھی اور وہ 7 جون کو حالت تشویشناک ہونے پر جانبر نہ ہو سکے۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈاکٹر سلمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مبینہ غفلت کے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی۔

Leave a reply