ڈاکٹر ثمر مبارک مند کے خلاف درخواست،سپریم کورٹ کے جسٹس کی سماعت سے معذرت
ڈاکٹر ثمر مبارک مند کے خلاف درخواست،سپریم کورٹ کے جسٹس کی سماعت سے معذرت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھرکول پاور پروجیکٹ کے ملازمین کی ڈاکٹر ثمر مبارک مند کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی
سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی عدالت نے نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے معاملہ چیف جسٹس گلزار احمد کو بھجوا دیا ، جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ کیا تھر کول پاور پروجیکٹ سائٹ پر اب بھی ملازمین کام کر رہے ہیں؟ نمائندہ ملازمین نے عدالت میں بتایا کہ تھرکول پاور پروجیکٹ سائٹ پر مزدور اب بھی کام کر رہے ہیں،تھرکول پاور پروجیکٹ کے مزدوروں کو کام کی اجرت نہیں مل رہی ، جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک ساتھی نے یہ کیس کی سماعت سے معذرت کر لی ہے،
کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل
وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا
کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز
کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
قبل ازیں سپریم کورٹ نے پلاٹ کے مقدمہ میں دائر دوسری نظرثانی درخواست خارج کر دی ،سپریم کورٹ نے کہا کہ ایک مقدمہ میں دوسری نظرثانی درخواست دائر نہیں ہو سکتی،جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دوسری نظرثانی درخواست کیلئے بھارت جانا پڑے گا، اصلاح طلب نظرثانی درخواست کا تصور بھارت میں ہے یہاں نہیں، جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ عوامی مفاد میں اپنے کسی فیصلے کو غیرآئینی قرار دے سکتی ہے،آپکے کیس میں تو غیرآئینی فیصلے والا نقطہ ہے ہی نہیں
@MumtaazAwan