پمز اسپتال میں کورونا وائرس کا پھیلاؤبڑھنے لگا ، ڈاکٹرثروت بھی کرونا کی شکار، انتظامیہ پرناراضگی کی بھرمار

اسلام آباد :پمز اسپتال میں کورونا وائرس کا پھیلاؤبڑھنے لگا ، ڈاکٹرثروت بھی کرونا کی شکار، انتظامیہ پرناراضگی کی بھرمار،اطلاعات کے مطابق پمز اسپتال کی کورونا کی شکار ڈاکٹر انتظامیہ کے خلاف پھٹ پڑی اور کہا کوروناعلامات کے باوجود انتظامیہ نے ہمیں ڈیوٹی پر مجبور کیا، افسوس ہے ہماری وجہ سے دیگر لوگ وائرس کا شکارہوئے۔

تفصیلات کے مطابق انتظامی نااہلی کےباعث پمز اسپتال میں کورونا وائرس پھیلنے لگا، پمز اسپتال کی کوروناپازیٹیو ڈاکٹر ثروت انتظامیہ کے خلاف پھٹ پڑی اور کہا میں بطور ٹرینی ڈاکٹر پمزشعبہ زچہ بچہ میں تعینات ہوں، تین روز قبل زچہ بچہ سینٹر کی ڈاکٹر میں کوروناکی تصدیق ہوئی ،متاثرہ ڈاکٹر ایم سی ایچ میں دیگر اسٹاف کےہمراہ کر رہی تھیں، ساتھی ڈاکٹر کےبعدمجھ میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں۔

ڈاکٹر ثروت کا کہنا تھا کہ آج صبح میری کوروناٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے، پمزاسپتال انتظامیہ کی نا اہلی سےکوروناوائرس پھیل رہاہے، کورونا کیس آنے پر انتظامیہ کو زچہ بچہ سنٹر بند کرنے کا کہاتھا۔ انھوں نے کہا کہ انتظامیہ کی غفلت سے کورونادیگرلوگوں کومنتقل ہورہاہے، پمزانتظامیہ کوزچہ بچہ سینٹر بندکرکے عملے کی اسکریننگ کا کہا تھا لیکن کورونا علامات کے باوجود انتظامیہ نے ہمیں ڈیوٹی پرمجبور کیا، افسوس ہے ہماری وجہ سے دیگر لوگ وائرس کا شکار ہوئے۔

پمز اسپتال کی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ کوروناٹیسٹ پازیٹیو ہونے پرچھوٹے کمرےمیں بند کر دیا گیا ، انتظامیہ نے جس کمرے میں بند کیا وہ چھوٹا اور گندگی سے اٹا ہوا ہے ، انتظامیہ نےآج دباؤ میں آکر ایم سی ایچ سینٹر کو سیل کیا ، واش روم سمیت کوئی سہولت دستیاب نہیں۔

ڈاکٹر ثروت نے بتایا کہ میں صبح سےمنت سماجت کررہی ہوں کہ خداراکمرہ دےدیں،کوئی نہیں سن رہا، سربراہ پمز اسپتال سے متعدد رابطوں کے باوجود کچھ نہ ہوا، افسوس ہے پمز کے ڈاکٹر کے لیے الگ کمرہ دستیاب نہیں، ڈاکٹر اپنی جان پرکھیل کر مریضوں کاعلاج کررہےہیں۔

Comments are closed.