ڈاکٹر شہباز گل کی شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور دہشت گردی کے واس واقعہ کی مذمت کی ہے،
اے راہ حق کے شہیدو؛ وفا کی تصویرو
تمہیں چمن کی فضائیں سلام کہتی ہیں! 🤲🏻 pic.twitter.com/4Nq8VnR1iH— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 27, 2019
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اے راہ حق کے شہیدو؛ وفا کی تصویرو
تمہیں چمن کی فضائیں سلام کہتی ہیں!
ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ پوری پاکستانی قوم وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،