ڈاکٹر شعیب سڈل نے72 سال بعد قائد اعظم کے بارے میں ایسے جملے کہہ دیئے کہ ہرکوئی حیران ہوگیا

اسلام آباد:سابق آئی جی شعیب سڈ ل کہتے ہیں کہ قائداعظم محمد علی جناح نے 16 اگست 1947 کو کہا تھا کہ کراچی میں بہت جلد نئی صنعتیں لگنی والی ہیں اور نئی جامعات بنائی جائیں گی لہذا اس علاقے کی پولیس کو ’ لندن پولیس ماڈل ‘ کی طرز کا بنایا جائے گا۔

سابق آئی جی شعیب سڈل نے مزید کہا کہ یہ سچ اور حقیقت ہے کہ بانی پاکستان اس ملک کے پولیس نظام سے شروع دن سے ہی مطمئن نہیں‌تھے ، قائد اعظم پاکستان کا پولیس نظام بدلنا چاہتے تھے ، ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک نجی ٹی وی میں‌ گفتگو کرتے ہوئے کیا ،

سابق آئی جی سندھ شعیب سڈل نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس وقت کی بیروکریسی نے پولیس کے اس نئے ماڈل کو پاس نہیں ہونے دیا کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ یہ محکمہ ان کے ہاتھوں سے نکل جائے۔پولیس کی جانب سے شہریوں‌پر تشدد اور پھر غیر قانونی طریقہ تفتیش پر ان کا کہنا تھا کہ صرف پولیس کے ریفارمز کی باتیں کرنے سے کچھ نہیں ہو گا جب تک اس کی مکمل پیروی نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کلچر بنا دیا گیا ہے کہ پولیس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے ، راتوں رات کسی کو اٹھا لیا جائے اور اپنے کام کرائے جاتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب اورسندھ میں پولیس کا وہی نظام لایا جائے جو خیبر پختونخواہ میں نافذ ہے

نجی ٹی وی میں‌گفتگو کرتے ہوئے سابق آئی جی چودھری یعقوب نے کہا کہ تھانوں میں موجود پولیس اہلکاروں کے ساتھ بہت برا سلوک روا رکھا جاتا ہے، صبح سے لے کر رات تک ان کی ڈیوٹیاں لگا دی جاتی ہیں، ان کے پاس اتنے وسائل بھی نہیں کہ وہ اپنی سواری لے سکیں۔ پولیس والے لوگوں کو ہاتھ دے رہے ہوتے مگر انہیں اپنے ساتھ کوئی نہیں بیٹھاتا

Comments are closed.