ملک لوٹنے والوں کا بلاامتیازاورشفاف احتساب ضروری ہے ,ڈاکٹر طارق سلیم

0
97

راولپنڈی :امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ مشکل چیلنج قبول کرنے کے دعوے کرنے والے اسمارٹ کپتان نے اپنے ہی وزیرخزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کا متبادل پروگرام مستردکرکے اسدعمرکوگھربھیج دیا اور آئی ایم ایف کا وزیرخزانہ مقررکرکے غلامی اختیارکرلی،گرین پاسپورٹ کی عزت بحال کرنے کا نعرہ اچھا، لیکن ہرعمل اس کے برعکس ہے پوری دنیا سے بھیک مانگنے اورعوام پرقرضوں وٹیکسوں کا بوجھ لادنے کے باوجود ملکی معیشت بدترہے،مہنگائی اوربے روزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے سرمایہ کارملک چھوڑکرجارہے ہیں۔کامیاب دورے کا جشن منانے اوراسے ورلڈ کپ جیسی کامیابی سے تعبیرکرنے والی تحریک انصاف کے وزیراعظم سے امریکہ،دورے کے دوران کئے وعدوں اور 48گھنٹوں کیلئے دئیے ٹاسک کی رپورٹ مانگ رہا ہے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے اسلامک سنٹرمیں اجتماع سے خطاب اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہاکہ ملک لوٹنے والوں کا بلاامتیازاورشفاف احتساب ضروری ہے اپوزیشن کے ساتھ حکومت میں بیٹھے لٹیروں کوبھی کٹہرے میں لایا جائے،ایک سال میں حکومت نے صرف چورڈاکوکا شورکیا لیکن اب تک ایک روپیہ بھی قومی خزانے میں واپس نہ لاسکی، قوم ملک لوٹنے والوں کوجیل میں ڈال کر اے سی اورٹی وی کی واپسی پرپوائنٹ اسکورنگ نہیں قومی دولت کی واپسی چاہتی ہے،حکومتی صفوں میں بھی کرپٹ،بددیانت اورقرضے معاف کروانے والے فیصلہ سازی میں کرداراداکررہے ہیں، لٹیروں کی جگہ ایوان اقتدارکی بجائے جیل کی کال کوٹھڑی ہونی چاہیے۔

Leave a reply