ڈاکٹریاسمین راشد اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے متحرک

0
41

صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں صحت انصاف کارڈتقسیم کردئیے ہیں۔ اس موقع پرصوبائی وزیرآشفہ ریاض، سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میاں شکیل، ریاض فتیانہ، ضلعی انتظامیہ اورصحت انصاف کارڈ لینے والے ہزاروں افراد موجود تھے-

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطباق صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحت انصاف کارڈ سے پاکستان کے 72 لاکھ خاندانوں کے کروڑوں افرادمستفیدہونگے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی بیشترآبادی صحت انصاف کارڈ سے مفت علاج معالجہ کی سہولت سے مستفیدہوسکیں گے۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ تمام ہیلتھ کارڈہولڈرزکاترجیحی بنیادوں پرمعیاری علاج کیاجائیگا۔ ضرورت کے تحت صحت انصاف کارڈکی لمٹ سات لاکھ بیس ہزارسے بھی زیادہ بڑھائی جاسکے گی۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہصحت انصاف کارڈ کے ذریعے حادثات کے علاوہ آٹھ مہلک بیماریوں کاعلاج معالجہ کی مفت سہولت دستیاب ہوگی۔ابتدائی علاج معالجہ کے بعدمریض کومفت فولواپ کی سہولت بھی دی جائے گی۔ وزیر صحت نے کہاکہ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے ہرقسم کی ایمرجنسی، سرجری اورماں بچہ کی صحت سے متعلق طبی مشاورت مفت ملے گی۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ریاست معاشرے کے ناداراوربے کس افراد کاسہارابنے گی۔ ناداراورمستحق لوگوں کوباعزت اندازمیں علاج کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے عوام کی فلاح و بہبودکیلئے کوئی تعمیری اقدامات نہیں اٹھائے جبکہ موجودہ حکومت پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کویقینی بنارہے ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے ایگری کلچریونیورسٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس میں پودالگاکرشجرکاری مہم کابھی آغازکیا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرلاکھوں پودے لگاکرصدقہ جاریہ میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ صحت مندماحول ہی صحت مندمعاشرے کی ضمانت ہوتاہے۔صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا- صوبائی وزیر نے مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور ڈاکٹرز کو آنے والے مریضوں کو بہترین علاج معالجے کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی –

Leave a reply