ڈاکٹریاسمین راشدکی اسلام آباد میں وزارت صحت کے اجلاس میں شرکت ،کیا ہوئے امور طے

0
23

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی اسلام آباد میں وزارت صحت کے اجلاس میں شرکت

لاہور : باغی ٹی وی :   وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے اسلام آباد میں وزارت صحت کے اہم اجلاس میں شرکت کی،جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا، صوبائی وزیرپاپولیشن اینڈویلفیئرپنجاب کرنل(ر) ہاشم ڈوگر، صوبائی وزیرزراعت بلوچستان، صوبائی وزیرکمیونیکیشن اینڈورکس خیبرپختونخواہ ودیگرافسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام، ہیپاٹائٹس سی پرقابوپانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات، خاندانی منصوبہ بندی اورمختلف ورٹیکل پروگرامزبارے تفصیلی جائزہ لیاگیا۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے شرکاء کوصحت کے شعبہ میں اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب میں ہیپاٹائٹس سی پرقابوپانے اورخاندانی منصوبہ بندی کیلئے ٹھوس اورمؤثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ورٹیکل پروگرامزکے ذریعے صوبہ میں ہزاروں مریضوں کومفت علاج معالجہ اورادویات کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کواپ گریڈکیاجارہاہے۔ کروناوائرس کے حوالہ سے ایئرپورٹس پرمسافروں کی سکریننگ کے عمل میں مکمل معاونت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) عثمان یونس کرونا وائرس پرقابوپانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کاخودجائزہ لے رہے ہیں۔

Leave a reply