ڈاکٹر یاسمین راشد مستعفی ہوں ورنہ…….مطالبہ آ گیا

0
38

مسلم لیگ ن نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد وزیر صحت پنجاب صرف نام ہی کافی نہیں کام بھی کر کے دکھائیں ورنہ استفیٰ دیں اور گھر کو جائیں۔ زکوٰۃ چور ایک ہاتھ سے انصاف کارڈ دے رہے ہیں تو دوسرے ہاتھ سے سہولیات ختم کر رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں ادویات کی قیمتوں ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔ اب سرکاری اسپتالوں میں ٹیسٹ پر بھی فیس لگا دی گئی ہے۔عمران خان نے پنجاب کے لوگوں کے لیے وسیم اکرم پلس کی شکل میں عذاب بھیجا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد صحت کا شعبہ چلانے میں ناکام ہو چکی ہیں۔ پنجاب کی تباہی کی ذمہ دار ڈاکٹر یاسمین راشد استعفیٰ دیں۔

عظمیٰ بخاری نے مطالبہ کیا کہ صحت کے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن فوری واپس لیاجائے۔ اگر چوبیس گھنٹے میں نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو اس پر ردعمل دیں گے.

واضح رہے کہ حکومت نے نوٹفکیشن جاری کیا ہے جس میں سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے اور مفت ٹیسٹ کی سہولت بھی ختم کر دی گئی ہے جس پر عوامی حلقوں نے بھی شدید احتجاج کیا ہے اور ردعمل دیکھنے میں آیا ہے.

Leave a reply