مزید دیکھیں

مقبول

سینیٹ اجلاس، پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات کے خلاف متفقہ قرار داد منظور

سینیٹ اجلاس، پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات کے خلاف...

سعودی عرب اور ایران کی پاک بھارت ثالثی کیلئے کوششیں

بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی...

اہل غزہ پر بربریت ڈھانے والے درندے جدید دور کے نمرود ہیں۔ سیف اللہ قصوری

پاکستانی قوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔حافظ...

گزشتہ کئی ماہ سے درآمدات میں نمایاں اضافہ ہو گیا

مالی سال25-2024 کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں گاڑیوں، مشینری، خوراک، پیٹرولیم مصنوعات سمیت متعدد اشیا کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں درآمدی بل اضافے کے ساتھ 37 ارب 87 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق موبائل فون کی درآمد میں 13 فیصد کمی کے باوجود حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔مشینری کی درآمدات کا حجم 15 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ 5 ارب 82 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، پاور، ٹیکسٹائل، آفس، تعمیراتی اور الیکٹریکل میشنری کی درآمد میں اضافہ ہوا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد 1.20 فیصد اضافے سے 10 ارب 70 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی، زرعی آلات، کیمیکلز کی درآمد میں 2.52 فیصد اضافہ ہوا اور 5 ارب 87 کروڑ ڈالر زرمبادلہ خرچ کیا گیا۔

ادارہ شماریارت نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ کی درآمدات 24.33 فیصد اضافے سے ایک ارب 38 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی، گاڑیوں اور پرزہ جات کی درآمد میں 23 فیصد تک اضافہ ہوا اور جولائی تا فروری 75 کروڑ ڈالر سے زیادہ مالیت کی کاریں اور پرزے درآمد کیے گئے۔اسی طرح مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں غذائی اشیا کی درآمد میں 1.47 فیصد کمی کے باوجود پاکستان نے 5 ارب 38 کروڑ ڈالر کی خوراک بیرون ملک سے منگوائی، اس میں گندم، خشک میوے، چائے، مصالحہ جات، پام آئل، سویا بین آئل، چینی اور دالیں شامل ہیں اور ٹیکسٹائل درآمدات کا حجم 59 فیصد اضافے سے دو ارب 71 کروڑ ڈالر رہا ہے۔

کراچی شہر میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ

حسینہ واجد کو بنگلا دیشی عبوری حکومت سےبڑا ریلیف مل گیا

سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹ افسران کی چھٹیاں منسوخ کردیں