ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 2025 کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

اسلام آباد یونائیٹڈ نے میتھیو شارٹ کو منتخب کیا،
psl

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے ڈرافٹ کی تقریب لاہور میں جاری ہے۔

باغی ٹی وی: فرنچائزز کے مالکان اور ٹیم مینجمنٹ ڈرافٹ کی تقریب میں شرکت کررہی ہے، لاہور قلندرز کے عاطف رانا، ثمین رانا اور کپتان شاہین شاہ آفریدی بھی ڈرافٹ کی تقریب میں موجود ہیں ڈرافٹ کی تقریب حضوری باغ لاہور، شاہی قلعہ میں منعقد ہورہی ہے، اولمپئن ارشد ندیم بھی پی ایس ایل ڈرافٹ کی تقریب میں موجود ہیں-

پلاٹینم کیٹیگری

لاہور قلندرز نے ڈیرل میچل کو پک کیا، کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹام کوہلر کیڈ مور کو جبکہ کوئٹہ نے نیوزی لینڈ کےٹاپ آرڈر بیٹر فن ایلن کو پک کیا،عٌلاوہ ازیں پشاور زلمی نے ٹوم کوہلر کیڈ مور رائٹ ٹو میچ کے ذریعے لے لیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے مارک چیپمین کو پک کر لیا جبکہ ملتان سلطانز نےپلاٹینم میں مائیکل بریسویل کو پک کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے میتھیو شارٹ کو منتخب کیا، کراچی کنگز نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملن اور وائلڈ کارڈ پر پلاٹینم کیٹیگری میں عباس آفریدی کو پک کیا۔

ڈائمنڈ کیٹیگری

کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں آل راؤنڈر خوشدل شاہ جبکہ پشاور زلمی نے جنوبی افریقا کے آل راؤنڈ کاربن بوش کو منتخب کیااسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں آل راؤنڈر جیسن ہولڈر کو اور لاہور قلندرز نے سری لنکا کے وکٹ کیپر بیٹر کوشل پریرا کو پک کر لیاپشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں فاسٹ بولر محمد علی کو پک کر لیا۔

گولڈ کیٹیگری

پشاور زلمی نے گولڈ کیٹیگری میں وائلڈ کارڈ پر پاکستانی بیٹر عبدالصمد کو پک کر لیا اسلام آباد یونائیٹڈ نے گولڈ کیٹیگری میں آسٹریلین آل راؤنڈر بین ڈوراشس کا انتخاب کیا جبکہ کراچی کنگز نے قومی فاسٹ بولر عامر جمال کو پک کر لیا اسی طرح ملتان سلطانز نے گولڈ کیٹیگری میں قومی بیٹر کامران غلام کو اور پشاور زلمی نے بنگلا دیش کے فاسٹ بولر ناہید رانا کو پک کیا علاوہ ازیں پشاور زلمی نے گولڈ کیٹیگری میں قومی آل راؤنڈر حسین طلعت کا انتخاب کیا۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تاریخی 10 واں ایڈیشن اس سال 8 اپریل سے 19 مئی کے درمیان منعقد ہوگا جس میں شرکت کیلئے کئی غیرملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

پلاٹینیم کیٹیگری میں 40 غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ 6 غیر ملکی کھلاڑی صرف پلاٹینیم کیٹیگری میں ہی منتخب ہونے کیلئے دستیاب ہیں، دیگر کھلاڑی پلاٹینیم میں منتخب نہ ہونے کے بعد ڈائمنڈ اور گولڈ میں بھی دستیاب ہیں۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں 87 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے دستیاب ہیں، گولڈ کیٹیگری میں 165 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے رجسٹر ہوئے ہیں۔

آسٹریلیا کے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر پاکستان سپرلیگ کے سیزن 10 کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
=
کراچی کنگز نےڈیوڈ وارنر کو 3 لاکھ ڈالر (8 کروڑ 36 لاکھ روپے) کے معاوضے کے ساتھ اپنی ٹیم میں شامل کیا اس معاہدے کے ساتھ، وارنر پی ایس ایل 10 کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں اس کے علاوہ کراچی کنگز نے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

ڈیوڈ وارنر کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں جارحانہ بیٹنگ کے حوالے سے اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں اور وہ دنیا کے دس بہترین بلے بازوں میں شامل ہیں۔

Comments are closed.