ڈرامہ سیریل دوبارہ اختتام پذیر ہوگیا

0
27

ڈرامہ سیریل دوبارہ جو شاید اپنی نوعیت کا پہلا ڈرامہ رہا ہے جس کے بارے میں چینل کو دو بار لکھنا پڑا کہ اسکی آخری قسط نشر ہو گی لیکن ایسا نہ ہو سکا بلکہ ڈرامے کی قسطوں کو بڑھایا گیا اور یوں گزشتہ رات اس ڈرامے کی آخر کار آخری قسط نشر ہوگئی ۔ ڈرامے کو شائقین نے بے حد پسند کیا اس کی کہانی معاشرتی رویوں پر سوال اٹھاتی ہے اور دیکھنے والوں کو سبق بھی دیتی ہے کہ ہر کسی کو اسکی زندگی پر حق ہے اسکو اسکی مرضی کے مطابق جینے دیا جائے ۔کہانی میں بتایا گیا کہ کس طر ح سے کم عمر لڑکی کی شادی اس سے دگنی عمر کے آدمی کے ساتھ کر دی جاتی ہے اور یوں اس لڑکی کا

الٹہر پن ، اسکی تمام خواہشات کہیں دفن ہو کر رہ جاتی ہیں او ر جب اسے اپنی زندگی اپنے مطابق جینے کا موقع ملتا ہے تو وہ رسموں کی تما م زنجیریں توڑ کر آگے نکل جاتی ہے اور سوسائٹی کی پرواہ نہیں کرتی ۔اس کہانی میں یہ بھی دکھایا گیا ہے بعض اوقات جذبات میں آکر کئے گئے فیصلے کل کو پچھتاوے کا باعث بھی بنتے ہیں ۔
یاد رہے کہ ڈرامے میں مرکزی کردار حدیقہ کیانی اور بلال عباس نے ادا کئے ہیں اس کے علاوہ شبیر جان اورزویاادیب بھی اہم کرداروں میں نظر آئے ۔نعمان اعجاز مہمان اداکار کے طور پر ڈرامے میں دکھائی دئیے۔ڈرامے کی کہانی پر شروع میں بہت اعتراضات کئے گئے لیکن جیسے جیسے کہانی آگے بڑھتی گئی تو وہ اعتراضات بھی ختم ہو تے گئے۔کہانی کی بُنت بہت زبردست ہے کہیں کوئی جھول نظر نہیں آتی ۔

Leave a reply