ڈرامہ سیریل ”فراڈ” جو حال ہی میں آن ائیر ہوا ہے اپنی منفرد کہانی کی وجہ سے پہلی قسط سے ہی ڈرامہ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے. اس ڈرامے کی شوٹنگ لاہورجاری ہے جبکہ ڈرامہ آن ائیر جا چکا ہے اور اسکی پہلی قسط نے ہی دھوم مچا دی ہے. ثاقب خان کی ڈائریکشن میں بننے والے اس ڈرامے میں صبا قمر،احسن خان اور میکال ذوالفقار مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں.میکال اور صبا کی جوڑی کو ماضی میں خاصا سراہا گیا کافی عرصے کے بعد دونوں ایکساتھ نظر آرہے ہیں.صبا قمر چھوٹی سکرین سے غائب تھیں ان کے پرستار ان کو دیکھنا چاہتے تھے ڈرامے کی پہلی قسط آن ائیر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صبا کے پرستاروں نے اداکارہ کو چھوٹی سکرین پر ویلکم بیک کہنے کے ساتھ ساتھ ان کی اداکاری کو سراہا. .ڈرامے کی کہانی کی شروعات بیٹی کے رشتے کو رد کر دینے سے ہوتی ہے کہانی کی بنت کافی اچھی لگ رہی ہے زینجبل عاصم شاہ نے اسے لکھا ہے.میکال کا ایک سوال کے جواب میں اس ڈرامے کے ھوالے سے کہنا تھا کہ آپ لوگ ڈرامہ دیکھیں گے تو پتہ چلے گا کہ میرا جو کردار ہے وہ لوگوںکو دھوکہ دیتا ہے یا دھوکہ کھاتا ہے. احسن خان جو بظاہر منفی کردار نبھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں کافی عرصے سے ایسے پراجیکٹ کی تلاش میں تھا.
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved