ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی آخری قسط تاخیر کا شکار
پاکستان کے معروف اور مقبول ترین ڈرامے میرے پاس تم ہو کے مداحوں کو آخری قسط کا بڑی بے چینی سے انتظا ر ہے لیکن مداحوں کو چونکا دینے والا مایوس کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ مذکورہ ڈرامے کی آخری قسط تاخیر سے پیش کی جائے گی
اس ڈرامے کی اب تک 22 اقساط سامنے آچکی ہیں اور ‘میرے پاس تم ہو’ کی آخری ڈبل قسط پروڈیوسرز نے صرف اے آر وائے ڈیجیٹل پر ہی نہیں بلکہ سینما گھروں میں دکھانے کا بھی اعلان کیا ہے
‘میرے پاس تم ہو’ کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کی جبکہ اس کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہے ڈرامے میں ہمایوں سعید، عائزہ خان اور عدنان صدیقی نے مرکزی کردار نبھائے جبکہ شیث گل، حرا مانی، انوشے عباسی، سویرا ندیم، مہر بانو اور سید محمد احمد نے اہم کردار نبھائے
میرے پاس تم ہو اس وقت پاکستان کا سب سے معروف اور مقبول ڈارمہ ہے اس ڈرامے کو شائقین کی طرف سے بھر پور پذیرائی ملی تاہم پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور مقبوک ڈرامہ اپنے اختتامی مراحل میں ہے اور مداح اس ڈرمہ کیآخری قسط کا بے چینی سے انتظار ہے اور ہر کوئی کسی کو بے چینی سے یہ جاننے کا انتظآر ہے کہ اس کہانی کا انجام کیا ہوگا
لیکن میرے پاس تم ہو کے مداحوں کے لئے ایک بُری خبر سامنے آئی ہے کہ اس ڈرامے کی آخری قسط اس ہفتے ریلیز نہیں کی جائے گی بلکہ اس ڈرامے کے آخری اور بڑی قسط 25 جنوری کو رات 8 بجے سے 10 بجے تک ریلیز کی جائے گی
اے آر وائی نے شائقین کی بھر پور جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے اس ڈرامے کی آخری بڑی قسط کراچی لاہور اور اسلام آباد کے تمام بڑے سینما گھروں میں دکھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس اعلان کے ساتھ ہی سینماؤں میں ایڈوانس بکنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے