ڈرائیور اناڑی ہوگا تو پھر یہی ہو گا، قصور وزیراعظم کا ہے، احسن اقبال

0
60

ڈرائیور اناڑی ہوگا تو پھر یہی ہو گا، قصور وزیراعظم کا ہے، احسن اقبال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی اقتصادی اور قانونی ٹیم کی کارکردگی سراہا ہے،بتایا جائے وزیراعظم نے مہنگائی میں اضافہ کرنے پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا؟ 4سے 6مرتبہ سیکریٹری بدلے جاچکے ہیں 3دن سپریم کورٹ حکومت کی غلطیاں ٹھیک کرتی رہی،موجودہ حکومت کو ہاتھ پکڑ کر چلایا جارہا ہے،ایسی حکومت کیسے ملک چلا سکتی ہے؟

احسن اقبال نے مزید کہا کہ 12لاکھ سے زائد لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں،ہماری برآمدات میں 5فیصد بھی اضافہ نہیں ہوا، قصور افسران کا نہیں وزیراعظم کا ہے،حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا ہے،حکومت نے ایک سال میں چوتھی بار بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، آج سرکاری دفاتر میں بے انتہا کرپشن ہورہی ہے،موجودہ حکومت کرپٹ ترین حکومت ہے،

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ملک کوتجربوں کی بنیاد پرچلا رہی ہے، حکومت نے100سے زائد سینئرافسران کا تبادلہ کیا،حکومت کوسمجھ نہیں آرہی ملک کیسے چلانا ہے،ڈرائیوراناڑی ہوگا توپھریہی حال ہوگا، ہرناکامی کا الزام افسروں پرلگایا جاتا ہے،آج پاکستان کا روپیہ کمزورترین ہے،بجلی کی قیمت میں اضافے سے بجلی چوری میں اضافہ ہوگا،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے،

Leave a reply