ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا شہید کی خدمات کے اعتراف میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا اعلان

0
9

ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا شہید کی خدمات کے اعتراف میں انکا نام اعلیٰ سول اعزاز کے لیے تجویز کر رہے ہیں. وزیراعلیٰ پنجاب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ‏نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا شہید نے کورونا وائرس کی وبا کے مقابلے میں جس طرح اپنی جان خطرےمیں ڈال کر اپنی ٹیم کو لیڈ کیا وہ ناقابل فراموش ہے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم ان کی خدمات کے اعتراف میں ان کا نام پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز کے لیے تجویز کر رہے ہیں.

واضح رہے کہ 15 جولائی کو کرونا سے ملتان کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا جان کی بازی ہار گئے تھے،

جنوبی پنجاب کی واحد میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا میں گزشتہ ماہ کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم حالت بگڑنے پر انہیں کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں پر وہ 13 روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

میری خالہ نے بتایا کہ ہمسائے کے لوگ کرونا کا شکار، کوئی موت کے ڈر سے ہسپتال جانے کو تیار نہیں، گھر میں جانیں دے رہے

ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کے پھیپھڑوں نے کام چھوڑ دیا تھا جس کے باعث وہ جان کی بازی ہار گئے۔ ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا معروف سرجن تھے، کورونا کے مریض بڑھنے پر انہوں نے دفتری امور کو چھوڑ کر اپنی ڈیوٹی وارڈ میں لگوالی تھی،

Leave a reply