ایرانی آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ:اسرائیل نے بدلہ لے لیا

0
30

تہران : ایرانی آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ:اسرائیل نے بدلہ لے لیا ،اطلاعات کے مطابق شام کے ساحل کے قریب ایران کے ایک آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملے کے بعد آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی تاہم ہنگامی طور پر آگ کو بجھا دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطانق آئل ٹینکر میں لبنان کے پانیوں کی سمت سےڈرون حملہ کیا گیا۔اس حوالے سے ایران کی جانب سے فی الحال کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے

یاد رہےکہ چند دن پہلے ایک اسرائیلی بحری جہازپرحملہ ہوا تھا جس کا الزام اسرائیل نے ایران پرلگایاتھا اورساتھ ہی ایران کوجواب دینے کی سخت دھمکی بھی دی تھی

Leave a reply