ڈاکٹروں میں کرونا کی تشخیص کے باوجود پی آئی سی نے کیا بڑا فیصلہ

0
33

ڈاکٹروں میں کرونا کی تشخیص کے باوجود پی آئی سی نے کیا بڑا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دل کے سب سے بڑے ہسپتال پی آئی سی میں ڈاکٹروں میں کرونا وائرس کی تشخیص کے باوجود مریضوں کا علاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تمام سروسز بحال کردی گئی ہیں ،داخلے اور سرجری سے قبل تمام مریضوں کا کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے، پروفیسر ثاقب شفیع کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروسز کے ساتھ انجیو گرافی، انجیو پلاسٹی بھی جاری ہے،ڈاکٹرز اور تمام عملے نے کام جاری رکھنے کافیصلہ کیا ہے.

کرونا مریضوں کا علاج کرنیوالے خود کرونا میں مبتلا، ملتان میں‌ مزید ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص

پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

بیرون ملک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کے لئے ایک اور نیا امتحان

کرونا مریضوں کا علاج کرنیوالے خود کرونا میں مبتلا، ملتان میں‌ مزید ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص

خیبر پختونخواہ کے ڈاکٹرزسمیت طبی عملے کے 25 اراکین میں کرونا کی تشخیص، ایک کی ہوئی موت

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

قبل ازیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے مزید 9 ہیلتھ پروفیشنلز میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں ایک ڈاکٹر، تین نرسز اور پانچ پیرا میڈیکس عملہ کے ارکان شامل ہیں۔ جس کے بعد پی آئی سی میں کورونا میں مبتلا عملہ کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔ سی ای او پی آئی سی پروفیسر ثاقب شفیع کے مطابق تمام تصدیق شدہ ڈاکٹرز قرنطینہ منتقل کر دئیے گئے ہیں، کورونا میں مبتلا ڈاکٹرز اور عملے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے نہ صرف عام آدمی بلکہ کرونا کا علاج کرنے والے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی کرونا سے متاثر ہو رہے ہیں، پاکستان بھر میں اس وقت 90 ڈاکٹر کورونا وائرس سے متاثر ہیں

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے طبی اور نیم طبی عملے کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، طبی اور نیم طبی عملے کے 180 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں،ملک کے مختلف اسپتالوں کے 60 سے زیادہ پیرامیڈیکس اور دیگر عملہ کورونا سے متاثر ہوگیا،ملک بھر میں اس وقت 30 نرسز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،

گزشتہ 24گھنٹوں میں 11 ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس میں کورونا کی تشخیص ہوئی،پاکستان بھر میں اس وقت 90 ڈاکٹر کورونا وائرس سے متاثر ہیں،پاکستان میں گزشتہ 2 مہینوں میں ایک نرس اور 2 ڈاکٹر کورونا وائرس کےباعث انتقال کرچکے ہیں

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے طبی عملے کا مناسب حفاظتی سامان نہ دینے کی وجہ سے پنجاب کے کئی ڈاکٹرز میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے، صرف لاہور میں دل کے ہسپتال پی آئی سی میں 3 ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 21 افراد میں کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے، ملتان کے نشتر ہسپتال میں کم از کم طبی عملے کے 25 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

Leave a reply