ٹھٹھہ : منشیات اور گٹکہ فروشوں کی شامت آگئی، 2 گرفتار

باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی)منشیات اور گٹکہ فروشوں کی شامت آگئی، 2 گرفتار
تفصیل کے مطابق ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی ہدایات پر جرائم، منشیات اور گھٹکہ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری۔ 2 ہزار (2000) گرام چرس، 1 سو 33 تینتیس (133) کلو گھٹکہ مٹیریل، 200 پیکٹ میں پڑیاں اور 1 کورولا کار برآمد 2 ملزمان گرفتار،سب انسپکٹر منظور چانڈیو بمعہ اسٹاف سی آئی اے ٹھٹہ نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر نوری آباد تا جھرک روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے *کورولا کار میں گٹکہ مٹیریل اور میں پڑیاں سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 1 گھٹکہ فروش ملزم گل ولی ولد سوز گل پٹھان کو 10 کٹہ چورہ سپاری وزن 120 کلو، 13 پیکٹ ZSP تمباکو پتی اور 200 پیکٹ میں پڑیوں سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھرک پر مقدمہ درج کردیا۔ مقدمہ نمبر 69/2022 سیکشن 3,4,5,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ جھرک۔ ایس ایچ او تھانہ مکلی انسپکٹر عبدالمجید بروہی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے درگاہ محمد علی شاہ کے قریب کامیاب کارروائی کرکے 1 منشیات فروش ملزم نور علی ولد بچایو ملاح کو 2 ہزار (2000) گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ مکلی پر مقدمہ درج کردیا۔
مقدمہ نمبر 166/2022 سیکشن 9C نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ مکلی۔

Comments are closed.