لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کا جائزہ اجلاس ہوا-
باغی ٹی وی : اجلاس میں سی سی او، آئی ڈی اے پی نے افعال کار اور دیگر امور پر تفصیلی بریفننگ دی، آئی ڈی اے پی کے نئے پراجیکٹ اور زیر تکمیل منصوبوں سے آگاہ کیا، وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کمپلکس کی تکمیل میں تاخیر پر تحفظات کااظہار کیا-
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈی ایچ کیو میانوالی نئی عمارت میں منتقل کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی،محمد نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا اور کینسر ہسپتال لاہور کی مقررہ مدت میں تکمیل کا حکم دیا-
https://x.com/PMLNDigital/status/1772506588802142494?s=20
مریم نواز نے کہا کہ لیہ، بہاولنگر جنرل ہسپتال، نشتر ہسپتال ٹو کے پراجیکٹ کو جلد پوری طرح مکمل اور فنکشنل کیا جائےانفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی جیسے ادارے کے قیام کا کریڈٹ محمد شہباز شریف کو جاتا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری،صوبائی وزیر کمیونیکشن اینڈ ورکس صہیب احمد بھرتھ، سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری ،سیکرٹریز خزانہ،سی اینڈ ڈبلیو،آئی اینڈ سی، آئی ڈی اے پی حکام اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی-