ڈاکٹر یاسمین راشد روزانہ حکومت کے منہ پر طمانچے مارتی ہیں،مریم اورنگزیب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجما ن مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ نواز شریف صحتیاب ہو کرہی ڈاکٹروں کی اجازت سے ہی واپس آئیں گے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب نے2 سال سے تماشہ رچایا ہوا ہے،نیب سلیکٹڈ وزیراعظم اور ٹولہ سیاسی مخالفین کے انتقام کے لئے استعمال ہو رہا ہے، عمران خان کی 2 سال سے انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہو رہی،نواز شریف، شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے علاوہ نیب کو کوئی اور کیس یا چہرہ نظر نہیں آتا، چیئرمین نیب کی حالت ایس ایچ او کی سی ہو گئی ہے کہ کسی کے حکم پر گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کیخلاف نیب بے نامی شخص کی درخواست قبول کرتا ہے، شہباز شریف پر الزام لگانے والے کا نام بے نامی، پڑھا لکھا سچا پاکستانی ہے،میری نیب چیئرمین سے درخواست ہے کہ اصل درخواست گزار کو سامنے لائیں،سلیکٹڈ وزیراعظم کے حکم پر شہباز شریف کیخلاف درخواست دی گئی، یہ کیس نیب نے اپنی کسٹڈی میں شروع کیا،شہزاد اکبر اور ڈی جی نیب لاہور اس کیس کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہیں، اس طرح دھمکا کر آپ ہمارا کچھ … ڈاکٹر یاسمین راشد روزانہ حکومت کے منہ پر طمانچے مارتی ہیں،مریم اورنگزیب پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں