دنیا میں کہیں بھی امتیازی سلوک اور ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا انجلینا جولی

معروف امریکی اداکارہ، فلمساز اور سماجی کارکن انجلینا جولی نے اپنی 45ویں سالگرہ کے موقع پر 2 لاکھ ڈالر کی بڑی رقم عطیہ کردی۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہانجلینا جولی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر شہری حقوق کی تنظیم ،این اے اے سی پی کو دو لاکھ ڈالر کا عطیہ کیا۔

اداکارہ نے دنیا بھر میں موجود سیاہ فام کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے تیزی سے مقبول ہوتی مہم ’بلیک لائیوز میٹر،کی حمایت کی اور امریکی ریاست مینیسوٹا میں گذشتہ پیر سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی سفید فام پولیس افسر کی جانب سے حراست کے دوران تشدد کی وجہ سے موت پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

اپنی سالگرہ کے موقع پرانجلینا کا کہنا تھا کہ حقوق کسی ایک گروپ یا گروہ سے تعلق نہیں رکھتے کہ دوسرا گروپ اپنے حقوق اس سے لینے کا پابند ہو انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی امتیازی سلوک اور ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

اداکارہ و سماجی کارکن نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم اپنے معاشرے میں موجود سختی اور غلطیوں کو دور کرنے کے لیے اکٹھے ہوں گے اور بہترین نتائج سامنے لائیں گے۔

انجلینا نے مزید کہا کہ میں نسلی مساوات، سماجی انصاف، اور قانون سازی میں فوری اصلاح کے لیے سیاہ فاموں کی جدوجہد میں این اے اے سی پی لیگل ڈیفنس فنڈ کے ساتھ کھڑی ہوں۔

سیاہ فاموں، فلسطینیوں اور مقبوضہ کشمیر پر ڈھائے جانے والےدرد ناک مظالم دیکھتی ہوں تو میرا دل روتا ہے نیلم منیر

نسل پرستی انسان کی ایجاد کی جانے والی سب سے مکروہ چیز ہے حمزہ علی عباسی

پاکستانی فنکار بھی امریکی سیاہ فاموں کی حمایت میں بول پڑے

Leave a reply