دبئی کا آئندہ دہائی کیلئے 87 کھرب ڈالر کا اقتصادی منصوبہ تیار

0
38

دبئی کے حکام نے 320 کھرب درہم (87 کھرب ڈالر) کا اقتصادی منصوبہ تیار کیا ہے جس میں عالمی مالیاتی مرکز کے طور پر اپنی حیثیت کو بڑھانے کے لیے اگلی دہائی میں غیرملکی تجارت اور سرمایہ کاری کو دُگنا کرنا شامل ہے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی نے غیرملکی تجارت کو2033 تک 256 کھرب درہم تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے ٹویٹ کیا کہ دبئی سالانہ قریباً 60 ارب درہم کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کوراغب کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

ناسا کے پہلے مشن اپالو7 کے آخری خلاباز انتقال کر گئے

دبئی کی معیشت نے کرونا وائرس کے وبائی مرض کے بعد کی بحالی کا عمل 2022 میں بھی جاری رکھا اور گذشتہ سال کے پہلے نومہینوں میں سالانہ 4.6 فی صد اضافہ ہوا۔لیکن طویل مدتی نمو کے لیے اس کا منصوبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ماہرین اقتصادیات نےایک سنگین عالمی آؤٹ لک کی پیشگوئی کی ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو توقع ہے کہ اس سال دنیا کی ایک تہائی معیشت کساد کا شکارہوجائے گی اورامریکا، یورپ اور چین ایک ساتھ سست روی کا شکار ہوجائیں گےدبئی اس منصوبے کے ایک حصے کے طور پر اپنے مینوفیکچرنگ اور لاجسٹکس کے شعبے کو فروغ دینے کی کوشش کررہی ہے۔

متعدد ممالک کی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے شرط،چینی حکومت کا شدید ردعمل

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 10 سال میں سرکاری اخراجات بڑھ کر 700 ارب درہم تک پہنچ جائیں گے۔یہ ایک دہائی قبل 512 ارب درہم تھے، یہ شہر ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے خطے کا تجارتی دارالحکومت ہے-

دبئی نے غیرملکی سرمایہ کاروں اور باصلاحیت افراد کو اپنی کشش برقرار رکھنے کے لیے قانونی تبدیلیوں کو اپنایا ہے اور معاشرتی پابندیوں میں نرمی کی ہے۔ اس نے شراب پرعائد 30 فیصد ٹیکس کو ختم کرکے سال کا آغاز کیا۔

گذشتہ سال متحدہ عرب امارات نے غیرشادی شدہ جوڑوں کے ایک ساتھ رہنے پرعائد پابندی ختم کردی تھی اوراوقات کار کو پیر سے جمعہ کے ہفتے میں تبدیل کردیا تھااس نے غیرملکیوں کو اسپانسر کی ضرورت کے بغیر کام کرنے رہنے اور تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دینے کے لیے بھی ویزامتعارف کرایا ہے۔

یورپی یونین کے لیے پہلی سعودی خاتون سفیر مقرر

Leave a reply