مزید دیکھیں

مقبول

آئی ایم ایف کا ترقیاتی بجٹ سے صوبائی نوعیت کےمنصوبے ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد:عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ترقیاتی...

عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور

راولپنڈی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما...

ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں،آرمی چیف

پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں پاسنگ...

بنگلور، بھارتی فضائیہ کے افسر پر حملہ

بھارتی فضائیہ کے ایک افسر پر بنگلور کے علاقے...

سندھ طاس معاہدہ معطلی،انڈس واٹر کمیشن متحرک

انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی طرف سے معاہدے...

دبئی حکومت کا کم قیمت گھروں کی تعمیر کا اعلان

دبئی حکومت نے نسبتاً کم قیمت گھروں کی تعمیر کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کے حوالے سے کہا گیا کہ ہم مختلف اقسام کے رہائشی مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور ان تمام تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں جو ایک مضبوط اور خوشحال معاشرے کے قیام میں مدد دیتی ہیں، جو تنوع کو اپناتا ہے، دبئی سب کے لیے۔کم لاگت رہائشی منصوبہ، کونسل کی جانب سے منظور شدہ افورڈایبل ہاؤسنگ پالیسی اور دبئی 2040 اربن ماسٹر پلان کے مقاصد کے مطابق ہے۔ اس اقدام کا مقصد مزید متحرک کمیونٹیز کی ترقی، اقتصادی ترقی کو فروغ دینا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا، اور تمام آمدنی رکھنے والے رہائشیوں کے لیے معیاری رہائش اور بنیادی سہولیات تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔

اجلاس میں سستی رہائش کے لیے 14 لاکھ 60 ہزار مربع میٹر اراضی سستی رہائش کے لیے مختص کرنے کی منظوری دیدی۔ جس پر 17 ہزار سے زیادہ گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ اس کا بنیادی مقصد ہنرمند پروفیشنلز کو سہولت فراہم کرنا ہے۔دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دبئی ایسا شہر ہے جو سب کے لیے ہے۔ سستی رہائش کا منصوبہ دبئی ٹوئنٹی فورٹی اربن ماسٹر پلان اور افورڈیبل ہاؤسنگ پالیسی کے تحت شروع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کا مقصد کم آمدنی والے طبقات کو بھی معیاری رہائش اور ضروری سہولیات فراہم کرنا، معاشی ترقی میں مدد دینا اور ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔ نئے رہائشی یونٹس کم کرائے پر پیش کیے جائیں گے۔اجلاس میں شیخ ہمدان نے نجی اسکولوں میں عربی زبان اور اسلامیات کی تعلیم کا معیار مزید بڑھانے کے لیے نئی پالیسی کی بھی منظوری دیدی ہے۔ یہ نئی پالیسی دبئی کو تعلیم کے معیاری کے حوالے سے دنیا کے دس بہترین شہروں میں شامل کرنے کے مقصد کے حصول میں مدد کرنا ہے۔دبئی حکومت نے کم لاگت رہائشی منصوبے کیلئے 1.46 ملین مربع میٹر زمین مختص کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 17,080 رہائشی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے۔ یہ اقدام ہنر مند پیشہ ور افراد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

کم لاگت رہائشی منصوبہ، کونسل کی جانب سے منظور شدہ افورڈایبل ہاؤسنگ پالیسی اور دبئی 2040 اربن ماسٹر پلان کے مقاصد کے مطابق ہے۔ اس اقدام کا مقصد مزید متحرک کمیونٹیز کی ترقی، اقتصادی ترقی کو فروغ دینا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا، اور تمام آمدنی رکھنے والے رہائشیوں کے لیے معیاری رہائش اور بنیادی سہولیات تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔نئے رہائشی یونٹس کم کرایوں پر دستیاب ہوں گے، جو سوچ سمجھ کر ڈیزائن کیے گئے، اعلیٰ معیار کے رہائشی مقامات پر مشتمل ہوں گے اور اہم انفراسٹرکچر اور بنیادی خدمات تک رسائی فراہم کریں گے۔

اسرائیلی میڈیا کاپاکستانیوں کےاسرائیلی خفیہ دورے کا دعویٰ

ایسا امن معاہدہ لایا جائے جو روس کو دوبارہ حملہ کرنے سے روکے، فرانسیسی صدر

بحیرہ روم میں تارکیں وطن کی کشتی ڈوب گئی، 6 افراد ہلاک ، 40 لاپتا

شاہد آفریدی کی کرکٹ ٹیم میں رد و بدل پر شدید تنقید

شہریوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز مزید بڑھ گئے