دبئی میں‌ خوفناک حادثہ سے 17 جاں بحق، پاکستانیوں‌ میں غم کی لہر دوڑ گئی

0
30

عمان (مسقط- نمائندہ باغی ٹی وی)عید الفطر کے دوسرے روز عمان اور دبئی کے درمیان چلنے والی مسافر بس خوفناک حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں 17 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے.

تفصیلات کے مطابق حادثے کے بعد بس کمپنی ‘مواصلات’ نے عمان اور مسقط کے درمیان جاری تمام سروس کو اگلے نوٹس تک معطل کر دیا ہے۔ جس کے باعث سینکڑوں مسافر بھی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔
کمپنی کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ روٹ نمبر 201 پر چلنے والی بس نمبر E05 بدقسمتی سے ایک کار کے ساتھ خوفناک حادثہ کا شکار ہو گئی ہے۔ جس میں 17 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوئے۔ جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ” مواصلات کمپنی مسقط تا دبئی چلنے والے راستے پر تا حکم ثانی اپنی تمام بس سروس کو معطل کر رہی ہے اور اس تکلیف پر ہم اپنے صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔
مواصلات نے مزید کہا "کمپنی” اپنے لوگوں کے خاندانوں سے ہمدردی اور پر خلوص تعزیت پیش کرتی ہے جو اپنی زندگی کھو چکے ہیں، اور ہم رب سے دعا کرتے ہیں کہ زخمی افراد کو جلد شفا دے۔
ادھر دبئی پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ مغرب سے قبل 5 بج کر 40 منٹ پر ایک عمانی نمبر پلیٹ والی بس کار کے ساتھ ٹکڑا گئی۔ حادثہ شیخ محمد بن زید روڈ کے ساتھ راشدیہ میٹرو اسٹیشن سے باہر نکلنے والے مقام پر پیش آیا۔ جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 17 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہیں۔ پولیس نے جاۓ حادثہ کو اپنی تحویل میں لیکر حادثے کی وجہ تلاش کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Leave a reply