دبئی سے کراچی پہنچنے والے7 مسافر کورونا وائرس سے متاثرہ نکلے

0
29

دبئی سے کراچی پہنچنے والے7 مسافر کورونا وائرس سےمتاثرہ نکلے ، مسافروں کو قرنطینہ کیلئے اسپتال اور کچھ کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں کورونا کے مزید کیسز سامنے آگئے، جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دبئی سے آنے والے سات مسافروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ، مسافرغیر ملکی ایئرلائن کی پروازسے دبئی سے کراچی پہنچے تھے۔

کراچی ائیرپورٹ پرمسافروں کے ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ کئےگئے ، جس کے بعد تمام مسافروں کو قرنطینہ کیلئےاسپتال اورکچھ کوہوٹل منتقل کردیا گیا۔

گذشتہ ماہ بھی دبئی سے کراچی آنے والے 6 مسافروں کےکورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے ، یہ مسافر بھی غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچےتھے، محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ 3 مسافروں کی عمریں 60 سال سے زائد ہیں جب کہ باقی 3مسافروں ‏کی عمریں 35 سے 41 سال ہیں۔

یاد رہے این سی او سی کو متعلقہ عہدیداروں نے 8 جون کو بتایا تھا کہ ہوائی اڈوں پر کورونا مثبت مسافروں کا پتہ لگانے کے لئے ایک مربوط طریقہ کار وضع کیا گیا تھا اور اب تک 388 مسافروں میں وائرس لیتے کی تصدیق ہوئی ہے ۔

خیال رہے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے ‏‏مسافروں کے لئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں.

بغیر ٹیسٹ کے کسی بھی مسافر کو ائیرپورٹ سےباہر جانےکی اجازت نہیں دی جارہی، رپورٹ مثبت ‏‏آنے پر مسافر کو اپنےخرچےپرقریبی ہوٹل میں قرنطینہ ہوناہوگا۔

Leave a reply