امریکہ اورچین کےدرمیان سرد جنگ جاری ،چین میں کرونا سے 2 کروڑہلاکتیں،امریکہ کا دعوی، مبشرلقمان نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

0
33

لاہور:امریکہ اور چین کے درمیان سرد جنگ جاری دوکروڑ سے زائد ہلاکتیں ہوئیں ، مبشرلقمان نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا ،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے سنیئرتجزیہ نگار،معروف صحافی مبشرلقمان نے دنیا کی دوبڑی عالمی طاقتوں کے درمیان پھر سے سرد جنگ کے شروع ہونے کا انکشاف کردیا ہے

مبشرلقمان کہتے ہیں کہ امریکہ اور چین کے درمیان نئی سرد جنگ کرونا وائرس کی وجہ سے شروع ہوئی جب چند ماہ قبل چین سے جنم لینے والے اس کرونا وائرس کی وجہ سے ہوئی جس کی وجہ سے اس وقت دنیا میں ایک لاکھ 27 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی‌ ہیں‌،

 

مبشرلقمان کہتے ہیں‌کہ ایک طرف امریکہ کو عالمی ادارہ صحت پربھی بہت زیادہ شکایات ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں امریکہ کا کہنا ہےکہ عالمی ادارہ صحت نے اپنی ذمہ داری صیح ادا نہیں کی اورچین میں جاکرصورت حال کا جائزہ نہیں‌لیا جس کی وجہ سے آج امریکہ کو بھی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑرہا ہے

دوسری طرف امریکہ کا کہنا ہے کہ چین میں دوکروڑ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں‌، جسے چین نے چپھایا جس کی وجہ سے دنیا اس کے خلاف کامیاب لائحہ عمل تیار نہیں کرسکا ، ادھر امریکہ کا کہ بھی کہنا ہےکہ اس کا سب سے بڑا ثبوت چین میں‌ لینڈ لائن ٹیلی فونز کے کنشنز کا کٹ جانا اورفون کا بند ہونا ہے

مبشرلقمان نے کہاکہ چین میں سیل فون کی تعداد دسمبر2019 میں بڑھ گئی لیکن 2020 کے اوائل میں لاکھوں کی تعداد میں ان موبائل فونز کا بند ہونا اس بات کی علامت ہےکہ اتنے لوگ اب نہیں‌ رہے ،انہوں نے کہا کہ اس دور میں‌ اورخاص کرچین جیسے ملک میں تو سیل فون کےبغیر ایک پل کی زندگی بھی گزارنا ممکن نہیں ، اگروہ ٹیلی فون کنکشن نہیں رہےتو پھریہ واضح ہے کہ اتنی تعداد میں لوگ کرونا سے مرگئے ہیں

یہی وجہ ہےکہ امریکہ نے چین کے ساتھ ساتھ عالمی ادارہ صحت کو بھی اس کا ذمہ دار اورقصوروارٹھہرایا ہے ، امریکہ کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے حقائق جاننے کی کوشش ہی نہیں کی

امریکہ کا کہنا کہ عالمی ادارہ صحت کی سستی کی وجہ سے دنیا اتنے بڑے نقصان کا سامنا کررہی ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکہ نے اسی وجہ سے عالمی ادارہ صحت کو فنڈز نہیں دیئے جائیں گے
ادھربل گیٹس نے عالمی ادارہ صحت کو فنڈز روکنے پرتشویش ظاہرکی ہے ،ان کا کہنا ہےکہ اگرعالمی ادارہ صحت نے دنیا کے ممالک کےتعاون سے اس موقع پر اس بحران سے نہ نبٹا تو بہت زیادہ نقصان بہت زیادہ ہوسکتا ہے

ادھردیگرعالمی قوتوں نے عالمی ادارہ صحت کے کردار کو لازمی قرار دیا ، ادھرچین کو اس وجہ سے بھی قصوروار ٹھہرایا جارہا ہےکہ چین نے حقائق چھپائے اورجس کی وجہ سے دنیا اس بڑی آفت سے نمٹنے سے محروم رہی

ادھرڈونلڈ ٹرمپ کا یہ دعویٰ درست ہے کہ چین میں سوا دوکروڑ افراد مرگئے ہیں ، مبشرلقمان نے کہا کہ اس کا سارے بحران کا ذمہ چین کو ٹھہرایا جارہا ہے ، اس کی ایک وجہ یہ بھی قرار دی جارہی ہے کہ یہ چین کی لیبارٹریز سے پھیلا ہے ،

ادھرعالمی ادارہ صحت اوراقوام متحدہ کے دیگرادارے چین میں سے جنم لینے والے اس بحران کو نہ سمجھے سکے توواقعی یہ ایک بہت بڑاسانحہ ہے ، جس کے بارے میں آنے والے وقتوں میں مزید انکشافات سامنے آئیں گے

Leave a reply