پاکستان بھر میں‌بارشوں سے تین دن میں 68 افراد جاں بحق

0
30

اسلام آباد: نیشنل ڈیزازٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پاکستان میں 3 دن سے جاری بارشوں کے بعد ملک بھر میں ہونےوالے نقصان کے متلعق رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ 3 دنوں میں‌ 68 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،

سندھ کے شہر گھوٹکی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص چل بسا. آج زیریں سندھ کے مختلف علاقوں میں بادل کھل برسے ،مانسہرہ میں گھر چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ابدی نیند سو گئے۔

سندھ سے موصول ہو نے والی اطلاعات کے مطابق کراچی ، حیدرآباد ، میرپورماتھیلو اور گھوٹکی میں مون سون بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ٹھٹھہ اور ٹنڈوآدم کی سڑکیں اور گلیاں بارش کے باعث ندی کا منظرپیش کر رہی ہیں۔۔ سوموار کو ہونے والی بارش کا پانی تاحال سڑکوں پر جمع ہے۔

دوسری طرف پاکستان میں‌موسم کی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس سے چھتیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، کشمیر اوراسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، مردان،ژوب ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Leave a reply