خیبر میل کی لگیج ویل میں دوگنا سامان لوڈ کرکے لگیج وین ڈیمج کرنے کا انکشاف

0
94
Train

اسلام آباد (محمداویس) نجی کمپنی نے خیبر میل کی لگیج ویل میں دوگنا سامان لوڈ کرکے لگیج وین ڈیمج کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، اورلوڈنگ سے لگیج وین دروازے سے ٹوٹ گئی ریلوے حکام نے وین الگ کرکے وزن کرایا تو وزن 10ٹن کے بجائے 21ٹن سے زیادہ نکلا،راولپنڈی ڈویژن نے نجی کمپنی کو لگیج وین ڈیمج کرنے پر 35 لاکھ جرمانے کی سفارش ہیڈکوارٹر کو بھیج دی۔

1 اگست 2024 کو 1up خیبر میل کا لیگیج وان (7003) TXR راولپنڈی نے اوور لوڈنگ کیوجہ سے ڈیمیج ہونے پر کاٹ دیی گئی تھی ۔لیگیج وان اتنا اوور لوڈ تھاکہ درمیان میں سے Bend ہو کر ٹوٹ گئی جو کسی بھی وقت دو حصوں میں تقسیم ہو کر بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھی ریلوے حکام نے نے اپنی نگرانی میں ٹوٹل وزن کروایا جو کہ 21 ٹن 576 کلو گرام نکلا جبکہ ایک لیگیج وان میں 10 ٹن وزن ڈالا جا سکتا ہے لیکن اس لیگیج وان سے 11 ٹن اور 576 کلوگرام فالتو وزن نکلا یہ لیگیج وان ایک پرائیویٹ کمپنی AA CARGO کے پاس ہے جو ڈیلی بیس پر چل رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ریلوے لگیج وین میں مقرر کردہ لوڈ سے زیادہ سامان ڈالنے جس سے لگیج وین متاثرہوئی جس پر لگیج ویج کو ڈیمج کرنے پر راولپنڈی ڈویژن نے 35 لاکھ جرمانہ کرنے کی سفارش کردی ۔

Leave a reply